سیالکوٹ سے کراچی چلنے والی ٹرین اپ گریڈ، افتتاح کل ہوگا

19 Jan, 2018 | 08:24 PM

سالک نواز: پاکستان ریلوے نے سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے نئے اور اپ گریڈڈریک تیار کرلیے، نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا افتتاح وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق ہفتہ کی دوپہرریلوے سٹیشن پر کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرریلویز کی ہدایت پرعلامہ اقبال ایکسپریس میں اپ گریڈیشن اور ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس کے تینوں اپ گریڈڈ ریکس 16، 16 کوچز پر مشتمل ہیں۔ یہ ٹرین موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بہترین مثال ہے جو پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو دوسرے شہروں سے ملانے کے لیے بہترسہولتوں کے ساتھ آراستہ کرکے عوام کو مہیا کررہا ہے۔

دوسری جانب موجودہ دورہ حکومت میں پاکستان ریلوے اب تک مختلف ٹرینوں کو اپ گریڈ کرچکی ہے، جس میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، خوشخال خان خٹک ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے علاوہ ریل کاروں کے ریکس شامل ہیں۔ یہ ٹرینیں 44 ریکس اور 636کوچز پر مشتمل ہیں۔ ان پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے لاگت آچکی ہے، جو کہ تقریباً 22لاکھ روپے فی کوچ بنتا ہے۔

مزیدخبریں