ضلعی عدالتوں کے ججز کے لئے آن لائن تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا

19 Jan, 2018 | 07:57 PM

ملک اشرف:پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے ججز کے لئے آج سے آن لائن تربیتی کورس کا آغاز کردیا گیا۔ ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل

اکیڈمی سیشن جج شازب سعید وڈیو لنک کے ذریعے ہونےوالے لیکچرز کی نگرانی کیا کریں گے ۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے چھ اضلاع کے سول ججز کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیا ۔ انہوں نے جوڈیشل افسروں کو اخراج مقدمہ کے قوانین کے حوالے سے لیکچر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ کا ججز کو لیکچر دیتے ہوئے کہناتھا کہ کریمنل جسٹس کے دو پہلو ہیں ایک جوڈیشل اور دوسرا ایڈمنسٹریٹو، ان کا کہاتھا کہ اخراج مقدمہ جوڈیشل سسٹم کا ایڈمنسٹریٹو پہلو ہے اور کسی بھی مقدمہ کو خارج کرنے کا اختیار صرف مجسٹریٹ کے پاس ہے، سیشن جج قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے کیسز کی سماعت کرنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن وہ کوئی فوجداری مقدمہ خارج نہیں کر سکتا ہے۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے جدید نظام سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ججز کو آن لائن تربیت کا آغاز کیا ہے۔ اب تمام ججز کو دور دراز سے سفر کرکے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ اب ویڈیو لنک کے ذریعے ججز کو سارا سال تربیت کروانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔پہلے مرحلے میں بہاولپور، بہاولنگر، بکھر، چنیوٹ سمیت دیگر اضلاع کے سول ججز کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیا گیا۔

مزیدخبریں