نادیہ مرزا:ملک کے نامور صنعت کاروں کی ٹیوٹا سیکرٹریٹ آمد۔ چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیح سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملک کے معروف صنعت کاروں میاں عبداللہ، سید اکرام، نوید یوسف، سیٹھ اکبر،علی معین ، ہنر فاونڈیشن کی عائشہ آحد اور دیگربزنس کمیونٹی کے اہلکاروں نے ملاقات کی۔
عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کی 3 سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا نے تین سالوں میں نوجوانوں کو فوری روزگار مہیا کرنے کے لیے شارٹ کورسز کا اجرا کیا۔
صنعت کار میاں عبداللہ کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثالی کام کر رہا ہے دوسرے صوبوں کو بھی ٹیوٹا کے نقش قدم پر چلنا چا ہیے۔