علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جاتی عمرہ فارم ہاوس میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات، انکاکہناہے کہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ فارم ہاوس میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
انکا مزید کہناتھا کہ انہیں عوام کی خدمت اور ملک کی معیشت کو بحال کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ہری پور کا جلسہ عوامی رابطہ مہم ہے۔ وہ کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔