پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کو سیاست کی نظر نہیں کیا جا سکتا:آصف زرداری

19 Jan, 2018 | 07:03 PM

سعدیہ خان:سابق صدر آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو ہر ممکن انصاف ملنا چاہیے۔

ابق صدر آصف علی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گی۔ عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر تنقید کرنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کو سیاست کی نظر نہیں کیا جا سکتا۔

عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو ہر ممکن انصاف ملنا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے قریبی دوستوں میں سے ہیں۔ ملاقات کا ایجنڈا بھی سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کر کے دونوں رہنماوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے۔

مزیدخبریں