عثمان خان: جناح ہسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ، محکمہ صحت کی جانب سے بنائے گئے ہیلپ کائونٹر بھی خالی، کوئی فرد ڈیوٹی پر مامور نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد سوائن فلو نے لاہور کا رخ کرلیا۔ لاہور میں سوائن فلو سے3 افراد جان کی بازی ہارگئےاور 75مشتبہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوادیئے ہے۔ جوکہ 48 گھنٹوں میں رپورٹس واپس بھجوادی جائیں گی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہیلپ سنٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔ مگر جناح ہسپتال میں بنے ہوئے کائونٹر خالی ہیں، ہسپتال میں موجود عملے نے حفاظتی تدابیر نہیں اپنائی جو حکومت کے دعوئوں کی کھلی نفی ہے۔