سبزہ زار: جنرل سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

19 Jan, 2018 | 05:41 PM

عیشہ خان: سبزہ زار میں جنرل سٹور پر دو ڈاکوؤں نے دکاندار سمیت گاہکوں کو بھی یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے دو  ڈاکو سٹور میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے دکان پر آنے والی گاہکوں کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کرتے رہے۔ ایک ڈاکو پستول دکھا کر سب کو دھمکیاں دیتا رہا جبکہ دوسرا کارروائی میں مصروف رہا۔ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں