جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھرتیاں، متفرق درخواست پر سماعت

19 Jan, 2018 | 04:36 PM

منیر ساقی

منیر باجوہ:لاہور ہائیکورٹ نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی بھرتیاں روکنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے معظم شہزاد رانا کی حکم امتناعی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شمائل پراچہ نے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے مختلف اسامیوں کیلئے بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا۔

 اس مد میں موصول ہونے والی درخواستوں پر امیدواروں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھرتیوں کو یقینی بنانے کی بجائے یونیورسٹی انتظامیہ نے طریقہ کار تبدیل کر کے دوبارہ اشتہار جاری کیا ہے۔

درخواست گزار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی طرح کی بھرتیوں کیلئے متعدد بار اشتہار دے کر کروڑوں کے گھپلے  کیے جارہے ہیں۔ لہٰذا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے دئیے گئے ایک ہی طرز کی تقرریوں کے متعدد اشتہارات کالعدم قرار دیئے جائیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ عدالت نے متفرق درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی بھرتیاں روکنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں