عیشہ خان: گھروں میں کام کے بہانے صفایا کرنے والی دو خواتین چور گرفتار کر لی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔
جوہر ٹاون میں پولیس نے کارروائی کے دوران گھروں میں صفائی کے بہانے آ کر وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان خواتین گھروں میں کام کے بہانے سےجاتیں معلومات حاصل کر کے پھر واردات کر تیں اورفرار ہو جاتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین ایک ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوئی تھیں جو کہ رہائی کے بعد پھر سے وارداتیں کرنے لگیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لوٹے گئے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔