کسٹمز حکام نے ایران سے سمگل شدہ خشک دودھ کی بھاری کھیپ پکڑ لی

19 Jan, 2018 | 04:02 PM

(رضوان نقوی) کسٹمز حکام کی فیض پور انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئےڈیری فارمز اور آئس کریم پوائنٹس کیلئے ایران سے سمگل شدہ خشک دودھ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فیض پور انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کر کے کوئٹہ سے آنےوالے ہینو ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ ہینو ٹرک میں سمگل شدہ ایرانی ساختہ خشک دودھ کے 20 کلوگرام کے 1 ہزار بیگز لاہور منتقل کئے جا رہے تھے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ٹرک میں کوئٹہ کے ٹرانسپورٹر حاجی نبی بخش کا خشک دودھ لاہور لایا جارہا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے خشک دودھ کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ خشک دودھ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ڈیری فارمز اور آئس کریم پوائنٹس پر سپلائی کیلئے لایا جا رہا تھا۔

کسٹمزاینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں ڈپٹی کلکٹر کسٹمز معظم رضا، سپرنٹنڈنٹ ناصر منہاس، انسپکٹر سجاد بخاری،عبدالرحمن بٹ، گلزار بھٹی اور اعظم وٹو شامل تھے۔

مزیدخبریں