ڈولفن کی کارروائی،فائرنگ کے ذریعے خوف وہراس پھیلانے والے 2ملزم گرفتار

19 Jan, 2018 | 03:55 PM

عیشہ خان: ہوائی فائرنگ کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لکھو وال میں ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے دو ملزمان فیصل اور صابر علی گرفتار کر لیے جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔ ان کے قبضے سے 3جدید رائفلز ، پسٹل ،میگزینز، درجنوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد کر لیے۔ ڈولفن فورس نے ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں