مریم نواز کا انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

19 Jan, 2018 | 03:28 PM

(سٹی 42):پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ  کرلیا۔ مریم نواز نے اپنے والدین اور شریف فیملی کے باقی افراد سے اجازت لے لی ۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کو این اے 120 سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے پی پی 140 سے الیکشن لڑایا جائے گا۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کیلئے 2018 کے انتخابات میں لاہور کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں