ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک احسان کا گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کا دورہ

19 Jan, 2018 | 02:54 PM

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری ملک احسان نے گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کا دورہ کیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر ہیڈماسٹر مرزا منور کی سرزنش کی۔ دو روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملک احسان نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ہیڈماسٹر مرزا منور کی سرزنش کی اور خراب کارکردگی پر انہیں دوروز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایات کردی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکا کہنا تھا کہ سکول میں صفائی نہیں کرائی جارہی تھی جبکہ بچوں کی تعداد بھی کم تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرتسلی بخش جواب پر سکول ہیڈ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں