(ذیشان صفدر ): لاہور کی مختلف معروف شاہراہوں پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹرالر اور ٹرک چل رہے ہیں اور ٹریفک پولیس نے آنکھ بند کر رکھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف معروف شاہراہوں پر دن کے اوقات میں بائیس ویلر ٹرالے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے ٹرالروں کی آمدورفت عام ہونے لگی ہے۔ جس سے مصروف شاہراہوں پر حادثات کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔ صدر گول چکر سے برقی روڈ پر بڑی تعداد میں بائیس ویلر ٹرالے پائے جاتے ہیں۔