صحافت اور ادب کیلئے منو بھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: آصف زرداری

19 Jan, 2018 | 01:16 PM

(طاہر جمیل ): سابق صدر آصف علی زرداری نے ممتاز صحافی، کالم نویس شاعر اور ادیب منو بھائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا،اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا  کہ منو بھائی ترقی پسند دانشور تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پیپلر پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے معروف کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور ادب کے لیے منو بھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، منو بھائی نے معاشرتی فلاح کے ساتھ ساتھ پاکستا ن کی عوام کے لیے انتھک کام کیا۔

آصف علی زرداری نے منو بھائی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

مزیدخبریں