ٹاؤن شپ میں سوائن فلو سے آگاہی کیلئے واک، شہریوں میں ماسک تقسیم

19 Jan, 2018 | 01:02 PM

(عثمان ظہیر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور سعادت علی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ٹاؤن شپ میں سوائن فلو سے آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا، شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک تقسیم کیے گئے۔

آگاہی واک میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ید اللہ نے یوسی چیئرمین چوہدری آصف خان کے ہمراہ رہائشیوں اور شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک تقسیم کیے تاکہ ان کو سوائن فلو سے بروقت بچایا جاسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر ید اللہ نے کہا کہ شہری نزلہ اور زکام کی صورت میں فوری ہسپتال جا کر چیک اپ کرائیں جس سے بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔

 اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ید اللہ، یوسی چیئرمین چوہدری آصف خان، ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا اور ڈاکٹر نوید سمیت سعادت علی فاؤنڈیشن سے وابستہ طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں