لاہور میں سوائن فلو بے قابو، مزید 7 افراد میں وائرس کی تصدیق

19 Jan, 2018 | 11:38 AM

 (زاہد چودھری) لاہور میں سوائن فلو وائرس بے قابو ہوگیا، مزید7 شہریوں کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ مختلف ہسپتالوں میں 34 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں اقدامات ادھورے، ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی ویکسینیشن تک مکمل نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران سرجی میڈ ہسپتال میں 3، ڈاکٹرز ہسپتال میں 2، شالامار ہسپتال میں ایک اور جوہر ٹاﺅن سے ایک شہری کے ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے 34 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

سوائن فلو میں اضافہ کے باوجود شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج اور بچاﺅ کے اقدامات مکمل نہ ہوسکے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی سوائن فلو سے بچاو کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوسکی ہے جس کی بڑی وجہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی جانب سے ویکسین نہ خریدنا ہے اور ٹیچنگ ہسپتال بدستور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے سوائن فلو کی ویکسین مانگ کر گزارا کر رہے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں