پولیس کلچر میں تبدیلی، اب تھانے بھی ترک سٹائل میں بنیں گے

19 Jan, 2018 | 11:00 AM

(علی ساہی) تھانہ کلچر میں تبدیلی اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے ترک طرز پر تھانہ ڈیزائن کیا جائے گا۔ ترک پولیس افسروں نے تھانہ ڈیفنس اے سمیت دیگر تھانوں کا دورہ کیا۔ ترک افسر سیف سٹی، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز اور اینٹی رائٹ آفس بھی گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ترک پولیس کے 3 افسروں جن میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور ایس پی کو شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کرایا گیا۔ دورے کا مقصد شہر میں جدید پولیسنگ اور تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہے۔ ترکش پولیس افسروں نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور ڈیفنس اے تھانہ کو ترکش پولیس اسٹیشن کی طرز پر ڈیزائن کرنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر ایس پی اینٹی رائٹ فورس نے ڈولفن پولیس اور اینٹی رائٹ پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے بریف کیا۔ اور ترک پولیس افسروں نے ترک طرز پر شروع کی جانے والی دونوں والی فورسز کی ورکنگ کو سراہا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں