ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ڈیفینڈنگ چیمپئین پاکستان کی ہار

New Zeeland vs Pakistan, City42 , National Stadium Karachi, Champions Trophy 2025, Pakistan vs New Zeeland
کیپشن:  نیوزی لینڈ کو 320 رنز کا مجموعہ دینے میں تین بیٹرز وِل یونگ، ٹوم لیتھم اور گلین فلپس کی ماسٹرلی اننگز کا بنیادی کردار تھا جبکہ پاکستان کو 260 رنز پر اننگز تمام کرنے تک پہنچانے میں تین بیٹرز کیپٹن رضوان، اوپنر سعود شکیل اور  طیب طاہر کی خود کش بیٹنگ کا بنیادی کردار رہا۔ 

سٹی42:  چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ڈیفینڈنگ چیمپئین پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ  60 رنز سے ہار گیا۔ گرین شرٹس 321 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرنے نکلے تو ابتدائی دس اوورز میں دو وکٹیں گرنے سے ہی ہانپ گئے، 260 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے  خوشدل شاہ 69 رنز اور بابر اعظم 64 رنز کے ساتھ قدرے معقول سکور کرنے والے دو بیٹر تھے۔ 

کیپٹن  رضوان 3 رنز، اوپنر سعود شکیل 6 رنز اور  طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

نسیم شاہ 13، شاہین شاہ  14 اور حارث رؤف  19 رنز بنا پائے۔ 

سلمان آغا 42 اور فخر زمان  24 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

چیمپئینز ٹرافی کے اس افتتاحی میچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  گرین شرٹس کو خوب تیاری کروائی تھی، ان کے لئے ون ڈے میچوں کے مسلسل مواقع پیدا کر کے گزشتہ کئی ماہ تک انہیں اچھی ٹیموں کے ساتھ کھلایا جن میں نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے شامل تھیں۔ چیمپئینز ٹرافی سے ایک ہفتہ پہلے خصوصی کوششین کر کے پاکستان کی نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی وکٹوں پر گرین شرٹس کو ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلنے کے مواقع مہیا کئے۔ اس تمام مساعی کا نتیجہ  آج کے میچ میں مہمان ٹیم کے  321 رنز اور میزبان گرین شرٹس کے  تمام وکٹین گنوا کے 280 رنز کی صورت میں نکلا۔

پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ساتھ میچوں مین گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسری مسلسل ہار تھی۔ 

Caption پاکستانی باؤلرز کی آج کے ڈو آر ڈائی میچ مین پرفارمنس پر ایک نظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ شور مچانے والے زیادہ بری طرح پِٹے۔ 
Caption نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی آج کے اہم میچ میں پرفارمنس پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ  میٹ ہینری اور مشیل بریسویل نے رنز روکنے میں اہم کردار ادا کیا ، وِل او رورک کی اکانومی سوا پانچ رہی لیکن وہ تین وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوئے۔ سینٹنر نے بھی تین وکٹین نکال کر 6.66 رنز کی اکانومی کو جسٹیفائی کر لیا۔
Caption کیوی اوپنر وِل یونگ آج چیمپئینز ٹرافی کی پہلی بال کھیلنے کے اعزاز سے آغاز کیا اور چیمپئینز ٹرافی کی پہلی سینچری کرنے کے اعزاز کے ساتھ اننگز تمام کی۔ ٹوم لیتھم ابتدا مین یونگ کو سپورٹ کرنے پر مرکوز رہے، بعد مین انہوں نے خود سینچری ہی نہیں کی بلکہ ناٹ آؤٹ بھی رہے اور آخری اوورز میں خوب دھماکے کئے۔
Caption گرین شرٹس کے لئے 320 چیز کرنے کے لئے بہت بڑٓ سکور نہین تھا لیکن اوپنر وکٹ پر رکا ہی نہیں، کیپٹن نے جو کیپٹنلی اننگ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیلی وہ آج ریپلی کیٹ کرنے کی طرف گئے ہی نہیں۔