ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان vS  نیوزی لینڈ؛   فخر اور بابر پر انحصار

Pakistan vs New Zeeland, KArachi National Stadium, Champions Trophy. ICC, PCB
کیپشن: آئی سی سی کے قواعد کے مطابق فخر زمان  20 منٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے کریز پر آسکتے تھے۔ وہ رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کرنے کے لئے آئے۔ فخر زمان پہلی اننگز میں مسل پل ہونے کے باوجود ٹو ڈاؤن بیٹنگ کرنے کے لئے آ گئے۔ فخر اور بابر وکٹ پر رہے تو پاکستان کے میچ مین واپس آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ 

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں اوپنر فخر زماں کے ناگہاں مسل پل کے سبب گرین شرٹس کی بیٹنگ سٹریٹیجی اتھل پتھل ہو گئی۔ نئے اوپنر چار  اوور ہی وکٹ پر رہ سکے اور ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ میچ کے 18 اوور ہو چکنے کے بعد پاکستان کا مجموعہ 60ے اور دو قیمتی وکٹیں گر چکی ہیں۔ کیپٹن رضوان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔   اس وقت فخر زمان 24 اور بابر اعظم 31 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

آئی سی سی  چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ  کی پہلی اننگز میں گرین شرٹس کے سپیشلائزڈ اوپنر فخر زمان  فیلڈنگ کرتے ہوئے مسل پل ہونے کے سبب ان فِٹ ہو گئے۔ 

فخر زمان کی عدم دستیابی کے سبب بابر اعظم کے ساتھ سعود شکیل کو اوپننگ کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ سعود شکیل چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر  وِل او رورکے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا انفرادی سکور 6 تھا اور گرین شرٹس کا مجموعہ 8 تھا، تب سے پاکستان کی ٹیم مشکل میں ہے۔ 

سعود شکیل کے بعد بابر اعظم بھی دسویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم 41 گیندوں سے 27 رنز بنا سکے ۔ انہوں نے پانچ چوکے لگائے لیکن وکٹ پر زیادہ دیر رہنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔