دفاعی چیمپئین Vs نیوزی لینڈ؛ 321 رنز درکار، پاکستان کی اوپننگ جوڑی تبدیل

19 Feb, 2025 | 06:49 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   کراچی کے  نیشنل سٹیڈیم  میں چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئینز نے مہمان کیویز کو 320 کے مجموعے تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ کیویز کا رن ریٹ 6.36 ہے، گرین شرٹس کو اس ڈو آر ڈائی میچ میں 6.36 کے رن ریٹ سے ہی ابتدا کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دو بیٹر  وَل یونگ اور ٹوم لیتھم سینچریاں سکور کرنے مین کامیاب ہوئے اور گلین فلپس نے  61 رنز کی برق رفتار ففٹی کی۔ کیویز کی  ٹوٹل 5 وکٹیں گریں۔

پاکستان کے کیپٹن رضوان نے اوپننگ کے لئے سعود شکیل اور بابر اعظم وک بھیجا ہے۔ پہلے اوور میں گرین شرٹس صرف ایک رن بنا پائے، دوسرے اوور میں  وِل اوروک نے پہلی ہی بال وائیڈ کر دی ۔

ابرار اکنامک باؤلر!

آج پہلے میچ میں سپنر ابرار سب سے کامیاب ور اکنامک باؤلر رہے۔ ابرار نے 10 اوور کئے ۔ 47  رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف نے ابتدا اچھی کی لیکن بعد کے اوورز میں انہیں کافی  مار پڑی، حارث کا ایک ہی اوور پاکستان کو  11 رنز میں پڑا۔ ان کا اکانومی ریٹ 8.30 رہا۔

شاہین  کو دس اوورز میں 68  رنز پڑے، وہ 6.8 اکانومی ریٹ کے ساتھ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔  میچ کا 47 واں اوور شاہین آٖفریدی نے کیا جو از حد مہنگا اوور بن گیا۔ اس اوور میں شاہین کو ایک چوکا اور دو چھکے پڑ گئے۔

سب سے زیادہ دو وکٹین نسیم  کو ملیں۔ انہوں نے دس اوورز میں تریسٹھ رنز دیئے۔ 

آف سپنر سلمان کو کیپٹن نے تین بار بال دی، سلمان کوئی وکٹ تو نہین لے سکے لیکن انہوں نے صرف 15 رنز کھائے اور 5 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھنے مین کامیاب ہوئے۔ 

خوشدل شاہ کو 7 اوورز ملے اور انہیں 40 رنز پڑے اور وکٹ بھی کوئی نہیں ملی۔

کیویز کی بیٹنگ

وِل یونگ اور ڈیوڈ کونوے نے اچھی ابتدا کی تھی اور بہترین بیٹنگ دکھاتے ہوئے پاکستانی پیسرز شاہین اور  نسیم کا سامنا کیا۔  8 ویں اوور کے لئے جب سپنر ابرار آئے تو ڈیوڈ کونوے ان کی بال کو سمجھ نہیں پائے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ اس وقت کیویز کا مجموعہ 39 رنز تھا۔

9 ویں اوور میں وکٹ گرنے کے دباؤ سے فائدہ اٹھا کر نسیم شاہ نے منجھے ہوئے کین ولیم سن کو  کیچ آؤٹ کر دیا، ولم سن کا کیچ فخر زمان نے لیا۔

اس کے بعد  اوپنر کم یونگ کا ساتھ دینے کے لئے ڈیرل مشل آئے۔ 17 وین اوور میں حارث رؤف نے ڈیرل مشیل کو  آؤٹ کر دیا۔ مشیل کا کیچ شاہین نے لیا۔ اس  وقت کیویز کا مجموعہ 73 تھا اور مشیل کا پرسنل سکور 19 رنز تھا۔

مشیل کے جانے کے بعد ٹوم لیتھم یونگ کا ساتھ دینے کے لئے آئے،27 ویں اوور کے اختتام تک لیتھم نے 20 رنز  بنائے۔

کم یونگ اور ٹوم لیتھم کی سینچریاں

کیوی بیٹر لیتھم نے 95 گیندوں سے سینچری کی اور  لیتھم کےسینچری کرتے ہی  گلین فلپس نے شاہین کی دو گیندوں پر دو چھکے مار دیئے۔ 48 اوورز کے خاتمہ پر کیویز کا مجمعہ 295/4 تھا۔ 49 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر چوکا مار کر فلپس نے بھی اپنی ففٹی کر ڈالی۔  اب فلپس 50  اور لیتھم 114 پر کھیل رہے ہیں ۔

  لیتھم نے اپنی اننگز میں 2 چھکے مارے اور 9 چوکے مارے۔

 ٹوم لیتھم سے پہلے اوپنر  وِل یونگ نے سینچری بنائی تھی۔ 

  دفاعی چیمپئینز نے  گزشتہ دو میچ جیت کے آج میدان میں سامنے آنے والے کیوی بیٹرز کو زیادہ رنز بنانے سے تو خاصی دیر تک روکے رکھا لیکن  با صلاحیت  اوپنر  وِل یونگ 101 گیندوں سے  سو رنز کر کے سینچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

یونگ نے آج دباؤ میں بہترین کھیل کھیلا۔ انہوں نے بہت محتاظ سٹروکس کھیلے اور صرف یقینی لوز گیندوں پر ہی باؤنڈریز لگانے کی جسارت کی۔ 

یونگ نے  101 گیندوں سے سو رنز بنانے کے لئے 11 چوکوں کے ساتھ صرف ایک ہی چھکا لگایا، وہ سٹرول ایسا امیزنگ تھا کہ بال سٹیڈیم کی چھت پر ہی لینڈ کی۔

35 اوورز کے اختتام پر کیویز کا مجموعہ 173تھا۔

نسیم شاہ نے وِل یونگ کا سفر تمام کیا

  نسیم شاہ کی خوبصورتی سے گھمائی ہوئی بال زرا باہر نکلی اور ایک سو تیرہ  گیندیں کھیل چکے وِل یونگ کو دھوکا دیتے ہوئے بیت کا ایج لے گئی۔  وِل یونگ  107 رنز بنا کر کاٹ بی ہائینڈ وکٹ ہو گئے۔

آج کے ڈو آر ڈٓئی میچ میں یہ سنیم شاہ کی دوسری وکٹ تھی۔

اب فلپس اور لیتھم وکٹ پر تھے۔ 40 اوورز کے اختتام پر کیویز کے  207 رنز بنے  اور ان کا رن ریٹ 5.17 تھا۔ 

ابرار، شاہین کے دو دو اوور باقی تھے، نسیم کا ایک اوور باقی تھا  اور  آف سپنر سلمان آغا کے بہت اوور باقی تھے۔ خوشدل کو بھی  پانچ ہی اوور کرنے کا موقع ملا تھا۔

بعد کے اوورز مین کیپٹن نے ابرار کے دس اوور پورے کروائے تاہم سلمان کو موقع نہین دیا۔ 

شاہین اور حارث دونوں کی بعد کے اوورز میں پٹائی ہوئی جس سے کیویز کا مجموعی مقابلہ کرنے کے قابل ہوا۔

آخری اورز میں گلین فلپس اور ٹوم لیتھم نے تیز رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے کین ولیمسن کو صرف 1 رن پر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا تھا۔ تیسری وکٹ حارث رؤف نے لی جنہوں نے 10 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو پویلین لوٹایا۔

ٹاس

آج میچ کا ٹاس پاکستان کے کپٹن رضوان نے جیتا تھا اور بیٹنگ مہمان ٹیم کو دی تھی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےقومی ٹیم کے رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگ میں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔

کیوی کپتان مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں