ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیتھم کی سینچری، فلپس کی ففٹی، گرین شرٹس کی پٹائی

New Zeeland vs Pakistan, Champions Trophy, National Stadium, City42

سٹی42: کیوی بیٹر لیتھم نے 95 گیندوں سے سینچری کر لی اور  لیتھم کےسینچری کرتے ہی  گلین فلپس نے شاہین کی دو گیندوں پر دو چھکے مار دیئے۔ 48 اوورز کے خاتمہ پر کیویز کا مجمعہ 295/4 تھا۔ 49 ویں اوور مین شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر چوکا مار کر فلپس نے بھی اپنی ففٹی کر ڈالی۔  اب فلپس 50  اور لیتھم 114 پر کھیل رہے ہیں ۔

  لیتھم نے اپنی اننگز میں 2 چھکے مارے اور 9 چوکے مارے۔

ٹوم لیتھم سے پہلے اوپنر  وِل یونگ نے سینچری بنائی تھی۔ 

میچ کا 47 واں اوور شاہین آٖریدی نے کیا جو از حد مہنگا اوور بن گیا۔ اس اوور میں شاہین کو ایک چوکا اور دو چھکے پڑ گئے۔  

شاہین کے ساتھ تو جو ہوئی سو ہوئی، ان کا اوور ختم ہونے پر بال حارث رؤف  کو ملی تو  ٹوم لیتھم نے انہیں چھکا لگا دیا۔