ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  دفاعی چیمپئین بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ مستقل مزاج یونگ کے سو رنز ہو گئے

pakistan vs New Zeeland, Champions Trophy2025, National Stadium Karachi
کیپشن: وِل یونگ نے مسلسل دباؤ میں کھیلتے ہوئے اچھی سینچری سکور کی ہے۔ ان کے سو رنز میں صرف ایک سکسر شامل ہے جو ان کی از حد محتاط بیتنگ کی نشانی ہے۔

سٹی42:  کراچی کے نیشنل سٹیڈیم  میں چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئینز نے  گزشتہ دو میچ جیت کے آج میدان میں سامنے آنے والے کیوی بیٹرز کو زیادہ رنز بنانے سے تو بدستور روک رکھا ہے لیکن  با صلاحیت  اوپنر وِل یونگ 101 گیندوں سے  سو رنز کر کے سینچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

یونگ نے آج دباؤ میں بہترین کھیل کھیلا۔ انہوں نے بہت محتاظ سٹروکس کھیلے اور صرف یقینی لوز گیندوں پر ہی باؤنڈریز لگانے کی جسارت کی۔ 

یونگ نے  101 گیندوں سے سو رنز بنانے کے لئے 11 چوکوں کے ساتھ صرف ایک ہی چھکا لگایا، وہ سٹرول ایسا امیزنگ تھا کہ بال سٹیڈیم کی چھت پر ہی لینڈ کی۔

35 اوورز کے اختتام پر کیویز کا مجموعہ 173 ہے۔