ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفاعی چیمپئینز اِن ایکشن؛ ابرار، نسیم اور حارث نے لگامیں ڈال دیں

New Zeeland vs Pakistan , Champions Trophy, city42
کیپشن: نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر آسٹریلیا کے بیٹر ابرار کی گیند سے بے بسی کے ساتھ بیٹ ہو کر وکٹ اڑتے دیکھ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں ابرار مڑ کر بے نیازی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

 سٹی42:  دفاعی چیمپئین گرین شرٹس نے ٖٹرافی کے دفاع کے پہلے معرکے میں چند دنوں کے دوران دو مرتبہ میچ جیتے ہوئے کیویز کو  لگامیں ڈال دیں لیکن اوپنر  وِل یونگ بدستور وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔  ان کا سکور 91 ہے۔ ان کے ساتھ ٹوم لیتھم 36 رنز پر کھیل رہے ہیں۔   31 اوورز کے اختتام پر کیویز کا مجموعہ 153 ہے۔

سپنر ابرار، پیسر نسیم اور حارث رؤف نے تین کیویز کو آؤٹ کر دیا اور اب تک رنز کی رفتار روک رکھی ہے۔ نیوزی لینڈ کو پہلے سو رنز کرنے کے لئے 23 اوور کھیلنا پڑے اور ان کی تین وکٹیں گر گئیں۔  29 اوورز کے اختتام پر کیویز کا مجموعہ139 رنز tha  اور دفاعی چیمپئین کھیل پر حاوی ہوتے جا رہے ہیں۔ کیویز کا رن ریٹ 4.79ہے۔

ٹاس جیت کر ٹارگٹ کے پیچھے جانے کا فیصلہ

 دفاعی چیمپئین گرین شرٹس کے کیپٹن  محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ مہمان ٹیم کو دی۔ 

کیویز کی اننگز

وِل یونگ اور ڈیوڈ کونوے نے اچھی ابتدا کی تھی اور بہترین بیٹنگ دکھاتے ہوئے پاکستانی پیسرز شاہین اور  نسیم کا سامنا کیا۔  8 ویں اوور کے لئے جب سپنر ابرار آئے تو ڈیوڈ کونوے ان کی بال کو سمجھ نہیں پائے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ اس وقت کیویز کا مجموعہ 39 رنز تھا۔

9 ویں اوور میں وکٹ گرنے کے دباؤ سے فائدہ اٹھا کر نسیم شاہ نے منجھے ہوئے کین ولیم سن کو  کیچ آؤٹ کر دیا، ولم سن کا کیچ فخر زمان نے لیا۔

اس کے بعد  اوپنر کم یونگ کا ساتھ دینے کے لئے ڈیرل مشل آئے۔ 17 وین اوور میں حارث رؤف نے ڈیرل مشیل کو  آؤٹ کر دیا۔ مشیل کا کیچ شاہین نے لیا۔ اس  وقت کیویز کا مجموعہ 73 تھا اور مشیل کا پرسنل سکور 19 رنز تھا۔

مشیل کے جانے کے بعد ٹوم لیتھم یونگ کا ساتھ دینے کے لئے آئے،27 ویں اوور کے اختتام تک لیتھم نے 20 رنز  بنائے۔

اوپنر یونگ 27 اوورز کے خاتمہ پر ۔۔۔ رنز بنا چکے ہیں۔ یونگ نے  88 گیندیں کھیلی ہیں۔ انہوں نے 8 چوکے لگائے اور 1 چھکا بھی لگایا۔ 

رضوان کا ابتدائی پلان

ٹاس جیتنے کے بعد کھیل کے آغاز سے پہےل کیپٹن رضوان نے بتایا کہ آج جیت کےساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

 

 
 

   گذشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کا مورال ہائی  تھا، ا

  پاکستان کے بیٹر تین ملکوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز مین ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ مین ٹارگٹ کو چیز کرنے میں کمال استقامت دکھا چکے ہیں۔ آج بیٹرز کا موڈ کچھ جارحانہ ہے کیونکہ کیویز مسلسل دو میچوں میں انہیں رنز بنانے مین روکنے سے کامیاب رہے اور میچ بھی جیت لئے۔ آج چیمپئینز ٹرافی کی ابتدا ہی مین گرین شرٹس ڈو آر ڈائی موڈ میں ہیںْ

صدرِ مملکت سٹیڈیم میں  رونق افروز

دفاعی چیمپئینز کو بک اپ کرنے کے لئے صدر آصف علی زرداری خود سٹیڈیم میں رونق افروز ہین۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی اور ٹیم کے تمام کوچ، مینیجرز بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم کی رونق دیکھنے کے لئے ہے کہ آج ویورز کے ساتھ مل کر تالیاں بجانے کے لئے فرسٹ لیڈی  آصفہ بھٹو زرداری نئے نیشنل سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی ٹرافی کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔