عابد چودھری:اسلام پورہ میں مبینہ بھتہ خوروں نے اے وی گرلز ہائی سکول پر فائرنگ کردی۔
بھتہ خوروں نے سکول مالک خرم دلاور سے50 لاکھ روپےمبینہ بھتہ مانگا۔خرم دلاور خان نے بتایا کہ بھتہ مانگنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔بھتہ خوروں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سکول پر فائرنگ کی۔سکول پر فائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے سکول پر فائرنگ کی،فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں ،فائرنگ کرنے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
ملزمان نے سکول کے گیٹ پر پورا برسٹ فائر کیا ۔

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
