ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوبل سپر سٹار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ فلم یا گانے کی شوٹ کی قیاس آرائیوں پر دونوں سٹارز کی حالیہ انسٹا گرام سٹوری نے جلد نئے پراجیکٹ کے آنے کی خبر سنا دی ہے۔
پاکستانی سویٹ ہارٹ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں نبھائے جانے والے اپنے کردار شرجینا کی بدولت پاکستان سمیت بھارت میں بھی خاصی مقبول ہوئیں۔
یہی وجہ ہے کہ دلجیت دوسانجھ کے دلومیناتی کنسرٹ میں گلوکار کی جانب سے ہانیہ کو سپیشلی سٹیج پر مدعو کیے جانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے مداحوں میں بےانتہا مقبولیت حاصل کی۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ہانیہ اور دلجیت کے کیوٹ سٹیج مومنٹ کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں سٹارز کی جانب سے ایک ساتھ سکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں جس پر ہانیہ اور دلجیت کی حالیہ اسٹوری نے خبر کی تصدیق کا کام کر دیا۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں ایک جیسے منظر کا اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے مداحوں سے اشتراک کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والی اسٹوری میں مداحوں کی عقابی آنکھوں نے دونوں کی سیم اسٹوری پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ میڈیا پر دلجیت اور ہانیہ کے ممکنہ اسکرین شیئرنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں نے زور پکڑ لیا۔
سیم سٹوری پوسٹ کی خبروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مداح دونوں اداکاروں کی کولیبریشن کو فلم یا کسی سانگ کی شوٹ سے جوڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی شرجینا اور ‘جٹ ایند جولیٹ‘ کے فتح سنگھ کو بھارتی و پاکستانی مداح ایک ساتھ آن اسکرین دیکھنے کیلئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔