ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی

Pakistan veteran cricket team beat India in veteran world cup
کیپشن: جب بھارتی فینز اپنی ٹیم کی یقینی جیت پر جشن آغٓز کر چکے تب بھی پاکستانی باؤلرز نے کوشش جاری رکھی اور صرف ایک رن کے فاصلے پر جیت بھارتی بیٹرز کے ہاتھوں سے چھین لی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے انڈین ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی ۔

پاکستان اور بھارت کے سینئیر کرکٹ سٹارز پر مشتمل ٹیموں کا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے  سری لنکا مین ہونے والا میچ دنیا بھر کے کرکٹ لوورز کی توجہ کا مرز بنا۔ پاکستان نے  سخت مقابلے کے بعد بظاہر جیتنے کے زیادہ قریب بھارت کو آخر کار شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر  226 رنز بنائے تھے اور بھارتی بیٹر اس ٹارگٹ کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے لیکن 225  پر بھارت کا آخری بیٹر بھی لڑھک گیا اور پاکستان نے میچ ایک رن سے  جیت لیا۔

کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف بھارت کوہرانے پر پاکستان کے کرکٹ فین بے حد خوش ہیں۔

۔سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نےانڈین ٹیم کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو ایک رن سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے ،شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین ،تین بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔