مسلم لیگ نون کے ارکان صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا

19 Feb, 2024 | 11:49 PM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون نے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دینے کے لئے نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21  فروری کو جاتی امرا میں طلب کر لیا۔
‏صوبائی اسمبلی کے ارکان کے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی امیدوار  مریم نواز کریں گی۔
‏اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
‏اجلاس میں حکومت سازی ۔سپیکر ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی۔
‏تمام نو منتخب لیگی ارکان  پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جاتی امرا میں نواز  شریف کی رہائش گاہ پر پہنچنے  کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں