سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون نے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دینے کے لئے نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو جاتی امرا میں طلب کر لیا۔
صوبائی اسمبلی کے ارکان کے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی امیدوار مریم نواز کریں گی۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں حکومت سازی ۔سپیکر ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی۔
تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسلم لیگ نون کے ارکان صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا
سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر کے واپس لینے والے ریٹائرڈ بریگیڈئیر کو وزارت دفاع کے ذریعہ طلب کر لیا
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی میڈیا پر تشہیر کے بعد درخواست واپس لینے والے ریٹائرڈ بریگیڈئیر علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کروا کر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر کے اسکی خود تشہیر کر کے، خود ہی درخواست واپس لے لینے کی حرکت پر چیف جسٹس نے درخواست دائر کرنے والے ریٹائرئڈ بریگیڈئیر علی خان کو پہلے ایس ایچ او کے ذریعہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں قرار دیا کہ چونکہ درخواست گزار نے خود کو فوج کا سابق بریگیڈیئر بتایا ہے۔ اس لئے درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کر کے بلایا جائے۔ اس حکم کے ساتھ عدالت نے سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے اس درخواست کی آج سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس درخواست کو ہر صورت میں سنا جائے گا۔ درخواست گزار کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
ریٹائرڈ بریگیڈئیر علی خان نامی شہری نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہی خود اس کی تشہیر کر دی کہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ اس نے از خود درخواست واپس لے لی ہے۔ آج پیر کے روز چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس درخواست کی سماعت شروع کی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔ عدالت نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر مبنی اس درخواست کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور قرار دیا کہ اب اس درخواست کی مکمل سماعت کی جائے گی، درخواست گزار جو کوئی بھی ہے اسے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔اس درخواست میں عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا گیا تھا اور مدعوعہ دھاندلی کی تحقیقات کروانے اور ملک بھر میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے کہا گیا تھا۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا درخواست گزار علی خان کہاں ہے؟
جسٹس محمد علی مظہر نےریمارکس دیئے، درخواست گزار نے تو 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی اپیل کر دی تھی۔
عدالتی معاون نے بتایا کہ درخواست گزار سے نوٹس کی تعمیل کیلئے فون پر اور اس کے ایڈریس پر رابطےکی کوشش کی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے، "پہلے درخواست دائر کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، یہ کیا محض تشہیر کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی؟"
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےحکم جاری کیا، "درخواست گزار کو کسی بھی طرح پیش کریں، یہ کیس چلائیں گے."
علی خان نے درخواست دائر کرتے ہی خود اس کی میڈیا پر تشہیر کر دی تھی۔
جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیئے , " کیا انتخابات سے متعلق درخواست ٹیلی وژن کیلئے دائر ہوئی تھی?"
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا، "ایسے نہیں چلے گا، عام طور پر درخواست دائر ہوتے ہی میڈیا پر جاری نہیں ہو جاتی، درخواست گزار سے بذریعہ فون دوبارہ رابطہ کریں، اس طرح سے سپریم کورٹ کا مذاق نہیں بنایا جا سکتا." " کیا پتہ درخواست گزار نے خود درخواست فائل کی بھی یا نہیں، کیا پتہ درخواست گزار بعد میں آ کر کہہ دے کہ میں نے درخواست واپس نہیں لی۔"
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بذریعہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کیس کی سماعت آج ہی درخواست گزار کے آنے پر ہو گی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابات کو کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے خود کو فوج کا سابق بریگیڈیئر بتایا ہے۔
عدالت کا تحریری حکمنامہ
بعد ازاں شام کو کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی جانب سے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس مین واضح کیا گیا کہ "درخواست گزار کا درخواست واپس لینا اس کا حق ہے، لیکن اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پبلیسٹی کرنے کے بعد درخواست واپس لینا ادارے کا غلط استعمال ہے"، "درخواست گزار نے عدالتی طریقہ کار کا غلط استعمال کیا"،"سپریم کورٹ اپنی ساکھ کیساتھ ساز باز کی اجازت نہیں دے گی","کیس کی کاروائی آگے بڑھانے سے پہلے درخواست گزار کو شنوائی کا ایک اور موقع دیا جاتا ہے"، درخواست گزار بریگیڈئیر ر علی خان نے آئینی درخواست دائر کی اور پھر واپس لے لی، درخواست گزار کو معمول کا نوٹس بذریعہ متعلقہ ایس ایچ او اور وزارت دفاع جاری کیا جاتا ہے۔
10:31 AM
February 02, 2024
07:08 PM
February 02, 2024
دو سال کیلئے وزیراعظم بننے کی پیشکش کیوں مسترد کی، بلاول نے حقائق بتا دیئے
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے انہیں دو سال کیلئے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
آٹھ فروری کے انتخابات کے بعدٹھٹھہ میں اپنے پہلےجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن ایسے ہوئے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں،جو لوگ دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے وہ بھی احتجاج کررہے ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ناکافی ہوئی ہے کچھ اور سیٹیں ملنی چاہیں تھیں۔ جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں ۔ اس ماحول میں پاکستان کیسے چلے گا ۔ اگر یہ ہی ماحول رہا تو پاکستان کو بحرانوں سے کون نکالے گا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں ٹھٹھہ میں 8 فروری الیکشن کے بعد پہلے عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی، معاشی اور جمہوری بحران ہے۔ہمارے معاشرے کوتقسیم کردیا گیا۔ میں وزیراعظم بننے کے لیے نہیں ، عوام کے لیے الیکشن لڑ رہا تھا ۔الیکشن اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے نہیں لڑ رہا تھا ۔ افسوس کہ باقی سیاست دان عمر میں مجھ سے بڑے ہیں لیکن اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔
دھاندلی کے بغیر نہ جیت سکنے والوں کو شکایت ہے کہ دھاندلی ناکافی ہوئی
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لوگ دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے وہ بھی احتجاج کررہے ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ناکافی ہوئی ہے کچھ اور سیٹیں ملنی چاہیں تھیں ۔ جو جیت گئے وہ بھی دھاندلی ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج کل ہر طرف فارم 45 کا شور مچا ہوا ہے۔
فارم 45 پر پیپلز پارٹی جیتی، اعلان ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون کا ہو گیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ فارم 45 پر پیپلزپارٹی جیت چکی ہے لیکن اعلان ن لیگ یا ایم کیو ایم کے امیدواروں کا ہوا ہے ۔ پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر ہی جیت جاتی ہے، جیالے امیدواروں کو ہرایا گیا، کیا اپنے ہی ملک کو آگ لگادوں؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی دھاندلی پر سخت فیصلہ لیتے تو جمہوریت اور وفاق کو نقصان پہنچتا۔ ووٹرز کی شکایات جمع کرکے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن اور عدلیہ میں ہماری بات نہیں سنی گئی تو عوام کے پاس جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگادیا
بلاول بھتو نے ٹھٹھہ جلسہ میں پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم تو وفاقی وزارت اور نہ ہی وزیراعظم کی کرسی چاہتے ہیں ، بس اتنا چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔ ہمیں وزارت عظمیٰ اور کابینہ میں جگہ نہیں چاہیے۔
دو سال کیلئے وزیراعظم بننے کی پیشکش پر انکار کیوں کیا
بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نون کے ساتھ مذاکرات میں نصف مدت کے لئے وزیر اعظم بننے کی پیش کش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ پہلے تین سال مجھے دیں ، اور باقی دو سال آپ وزیراعظم بنیں ۔ میں نے انکار کردیا ہے کہ اگر میں وزیراعظم بنوں کا تو عوام مجھے منتخب کرکے بنائٰیں گے۔
یہ پاکستان کو بچانے کا وقت ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا اب وقت آگیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو آپ کی دعا اور ساتھ کی وجہ سے تمام سازشوں کو ناکام کرے گی۔ تمام قوتوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کا سوچیں۔ اگر معاشرے میں نفرت ، فرقہ ورانہ اور تقسیم کی سیاست ہوگی تو ہمارے وفاق کو خطرہ ہے
جی ڈی اے حکومت میں وعدے پورے نہیں ہوئے
بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 ماہ کی میاں صاحب کی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔
میں نے کال دی تو آپ کو نکلنا ہو گا
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر جمہوریت خطرے میں ہوئی تو تمام سازشوں کو ناکام کرنے کےلیے ہمیں نکلنا ہوگا۔ میں نے کال دی تو عوام کو شہید بھٹو کے دور کی طرح نکلنا ہوگا۔
وفاق اور جمہوریت خطرے میں ہوئی تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا۔
شکایتیں ہماری بھی ہیں، آئیں بیٹھ کر انہیں دور کریں
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آج کل الزامات لگا رہے ہیں ، میں ان سے کہتا ہوں کہ میری بھی شکایتیں ہیں آئیں ہم بیٹھ کر ان کو دور کریں۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ اپنی سیاست جھوٹ پر کریں۔ آج بھی ایسے سیاستدان ہیں جو آمریت کے دور میں ہی جیتے ہیں۔
ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں
بلاول بھٹو نے سندھ میں جمعیت علما اسلام کے مقامی امیدوار کے دھاندلے کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن والے دن کوئی شکایت نہیں کی ، تین چار دن بعد انکو یاد آیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ اپنے آپ کو مولانا کہنے والے کا ڈھٹائی سے جھوٹ بولنا مذاق ہے۔
بلاول بھٹو نے سندھ میں جی ڈی اے کے لیڈر کے حوالے سے کہا کہ پیر صاحب کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوا ہے ، آپ مجھے بتائیں کہاں دھاندلی ہوا ، مگر حقائق یہ ہے کہ ہم نے آپ کو دو سے تین بار شکست دلوائی ہے ۔ صوبہ سندھ میں یہ پیر ایک بھی الیکشن نہیں جیتا ۔ خود کو پیر کہنے والے آج تک کون سا الیکشن جیتے؟
پیر صاحب اور مولانا صاحب فارم 45 لے کر آؤ اور ثابت کرو کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔
بلاول نے آٹھ فروری کے الیکشن مین اپنے مقابل اور جی ڈی اے کے لیڈر دونوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو سیٹیں جیتیں ایک چھوڑوں گا، جو سیٹ چھوڑوں گا اس پر مقابلہ کریں ، دیکھتے ہیں کہ آپ کی اوقات کیا ہے ۔ یہ اپنے بڑے بڑے جلسے جلسے دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں گے ۔ جلسہ اور الیکشن میں بڑا فرق ہے ۔
آپ کے جلسے میں سندھ کے بچے ہوتے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ بچے ملک کو فتح کرلیں گے ، جب الیکشن آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ بچوں کے پاس تو ووٹ ہی نہیں۔
پیر صاحب سمجھتے ہیں کہ میرے اتنے مرید ہیں اور میں ایسے ہی الیکشن جیت جاوں گا ۔
سندھ میں فارم 45 پر کھڑی ہوئی حکومت بنے گی
بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکن بھی ہمارے شہید ہوئے اور دھاندلی کا الزام بھی ہم پر۔ حملے ہم پر ہوتے ہیں ، دھاندلی کے جھوٹ الزامات بھی ہم پر لگاتے ہیں۔ سندھ میں فارم 45 پر کھڑی ہوئی حکومت بنے گی۔
آصف زرداری صدر بن کر وفاق کو بچائیں گے
ہم نے خان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جمہوریت کو مضبوط کرو، آج اس کی جماعت اتنی غیر سنجیدہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے ۔
ہم جمہوریت اور وفاق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔آصف زرداری صدر بن کر وفاق کو بچالیں گے۔
اب مجلسِ وحدت نہیں سنی اتحاد کونسل! پی ٹی آئی کے اندر مجلس وحدت المسلمین کا مخالف گروپ سامنے آ گیا
سٹی42: کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب اپنے آزاد امیدواروں کو مجلس وحدت المسلمین میں لے جانے کا فیصلہ بدل کر آزاد ارکان اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر ایک با اثر گروپ آزاد ارکان کو مجلس وحدت میں لے جانے کا مخالف ہے۔اب کہا جا رہا ہے کہ اس گروپ کے دباؤ پر پنجاب اور وفاق میں آزاد ارکانِ اسمبلی کو مجلس وحدت المسلمین کے بجائے سنی اتحادکونسل س میں شامل کیا جائےگا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کی "وکلا قیادت" آزاد ارکان اسمبلی کو مجلس وحدت المسلمین میں شامل کرنے کے منصوبہ سے ناخوش تھی جب کہ "سیاسی قیادت" کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کےساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مجلس وحدت المسلمین میں آزاد ارکان اسمبلی کو شامل کروانے کے منصوبہ پر عمران خان نے بھی فیصلہ دیا تھا اور ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اب اچانک یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک طاقتور گروپ مجس وحدت المسلمین میں آزاد ارکان کو شامل کرنے کا مخالف ہے اور اب سنی فرقہ پرست جماعت سنی اتحاد کونسل میں ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ کی طرح سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی رکھنے والے آزاد ارکان اسمبلی کو خود میں شامل کرنے کے حوالے سے خوش آمدید کہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا بھی کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
اس حوالے سے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نےایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک انصاف اب سنی اتحاد کونسل سے اتحادکرےگی"،" پنجاب اور سندھ میں اتحاد کے لیے معاملات طے پاچکے ہیں"، "وفاق، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ہماری خدمات حاضر ہیں"۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی آج اسلام آباد میں ملاقات بھی متوقع ہے۔
05:48 PM
February 02, 2024
05:28 PM
February 02, 2024
موبائل چرس سپلائر گرفتار، 11 کلو چرس پکڑی گئی
وقاص احمد: لاہور میں پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے 11 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
لاہور کے تھانہ لوئر مال کے پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ رضوان اور عمران گھوم پھر کر اپنے گاہکوں کو منشیات فروخت کر رہے ہیں۔ پولیس نے ریکی کرنے کے بعد آج کاروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے اور ان کے قبضہ سے 11 کلو منشیات برآمد کر لیں۔
ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر سوار منشیات فروشی کر رہے تھے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 11 کلو 20 گرام چرس، رقم اور منشیات کی خرید و فروخت کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فون برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ایس پی سٹی نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑنے پر لوئر مال پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔
پی ٹی آئی کی احتجاج کی اپیل پر چند شہروں میں مظاہرے
سٹی42:ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کی قیادت کی اپیل پر ملک کے چند شہروں میں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے مظاہرے کئے۔ اسلام آباد، لاہور اور ملک کے بیشتر شہروں میں ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کی قیادت کی اپیل پر کوئی احتجاجی مظاہرہ رپورٹ نہیں ہوا۔
کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنوں نےمظاہرہ کیا۔اسلام آباد میں پریس کلب کےباہر پی ٹی آئی کے چند کارکنوں کا مظاہرہ ہوا۔اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مظاہرہ کی اجازت نہیں دی تھی۔ شہر مین کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس دن بھر چوکس رہی تاہم کہین کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ بعض لوگوں نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو ایف نائن پارک میں اکٹھے ہونے کے لئے کہا لیکن انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کرنا شروع کر دیا کہ وہ ایف نائن پارک میں یا کہیں بھی اجتماع کرنے سے گریز کریں۔ ایف نائن پارک میں بھی لوگ جمع نہیں ہوئے اور کوئی مظاہرہ نہیں ہوا۔
گوجرانوالہ ،راولپنڈی،فیصل آباد،سکھر میں اطلاعات کے مطابق چھوٹے چھوٹے مظاہرےکیے گئے۔پشاورمیں بھی تحریک انصاف کا مظاہرہ ہوا۔نامزدوزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے بھی اس مظاہرہ میں شرکت کی۔
03:21 AM
February 02, 2024
02:59 AM
February 02, 2024
محسن نقوی نے کمشنر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے پس پردہ عوامل کی غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا
سٹی42: پنجاب کی حکومت نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات سختی سے مستردکردئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لیاقت چٹھہ کے الزامات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ان الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ہفتہ کی شام ہدایت کی کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے پس پردہ حقائق جاننے کے لئے ان الزامات کی تمام پہلوؤں سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے جلد از جلد انہین رپورٹ پیش کی جائے۔
کمشنرکی نفسیاتی حالت جانچیں گے،عامرمیر
پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ خودکشی کی بات کوئی نارمل انسان نہیں کرسکتا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی نفسیاتی حالت کو جانچیں گے۔ عامر میر نے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔
لیاقت چٹھہ جھوٹاہے، غیر ملکی ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، حنیف عباسی
سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم برائے الیکشن 2024 کے کرتا دھرتا قائد حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کو داغدار کرنے کے لئے بھونڈے الزامات لگانےوالا کمشنر راولپنڈی غیر ملکی ایجنْڈا پر کام کر رہا ہے۔
حنیف عباسی نے آج شب راولپنڈی میں راولپنڈی بھر سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شواہد واضح ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی شہرت ایک کرپٹ افسر کی رہی ہے۔ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا حصہ بنا ہہے۔ اب اچانک اس نے جو سنگین الزامات لگائے ہیں ان کے تانے بانے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش سے ملتے دکھائی دیتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی فیملی کے ارکان بیرون ملک رہتے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر تو کچھ کروا ہی نہیں سکتا تھا۔ وہ الیکشن مین مانیٹرنگ کا کردار نہیں رکھتا تھا۔ اس کے پاس تو دھاندلی کرنے والا کوئی اختیار ہی نہیں تھا۔ الیکشن چیف الیکشن کمشنر کے کنٹرول اور نگرانی میں ہوا ہے۔ جو شخص کچھ کر ہی نہیں سکتا تھا وہ الزام کہاں کہاں لگا رہا ہے۔ اس نے چیف الیکشن کمشنر سے لے کر چیف جسٹس آف پاکستان دونوں پر ہی الزامات لگا دیئے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ہارنے والوں کے لئے طریقہ کار موجود ہے، ہارنے والوں کے لئے طریقہ کار موجود ہے۔ ہارنے والے الیکشن کمیشن گئے ان کی درخواستیں خارج ہو گئیں۔ اب دو طریقہ کار باقی ہیں۔ ایک ٹریبونل بنے گا جہاں وہ اپنے دستاویزی شواہد لے کر جائیں گے ہم اپنے فارم 45, 47, 48, 49 وہاں جا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اس ٹریبونل میں اگر کوئی ہار جائے تو وہ سپریم کورٹ جا سکے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ صورتحال سب کے سامنے ہے، راولپنڈی میں کامیاب ہونے والے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اس نیوز کانفرنس میں بیٹھے ہیں یا کچھ راستے میں ہیں جو ہنگامی طور پر آ رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بعض لوگوں کی جانب سے میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کروا تھو تھو والا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ آپ کے پی کے میں جیتے تو واہ واہ واہ، آپ انڈیپینڈنٹ جیت جائیں تو واہ واہ واہ، آپ ہار جائیں، مرکز میں حکومت نہ بنا سکیں تو الزام تراشی! ہمارے دیٖرل گورنمنٹ بنانے کے لئے نمبرز پورے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دنیا یہی چاہتی ہے کہ پاکستان کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعہ عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے۔ پاکستان کسی نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یہ تانے بانے جانے انجانے میں اسی لئے بنے جا رہے ہیں۔ یہ تانے بانے پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر ان قوتوں کے ساتھ جا کر ملیں گے جو پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سنہ 2018 کے الیکشن میں راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا، اس سے پہلے 2013 میں بھی یہی کیا گیا تھا اس مرتبہ ہم اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
02:44 AM
February 02, 2024
02:39 AM
February 02, 2024
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر سخت ترین نوٹس، چیف جسٹس آف پاکستان خود میڈیا کے سامنے آ گئے، لیاقت چٹھہ کے لئے سوال سامنے رکھ دیا
سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الیکشن 2024 میں خود دھاندلی میں ملوث ہونے اور اپنے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کشنر کو بھی دھاندلی میں ملوث قرار دینے کے بظاہر بے بنیاد الزام کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا اور خود میڈیا کے سامنے آ گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ججوں کے معمول کے برعکس خود میڈیا کیمروں کے سامنے آ کر کہا کہ "الزام کوئی بھی لگاسکتاہے،ثبوت بھی دیناہوتاہے" ، چیف جسٹس فائزعیسٰی نے کہا کہ "کوئی مجھ پر بھی قتل کا الزام لگاسکتاہے" "کمشنرسےپوچھیں کوئی ثبوت ہے؟"
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ "الیکشن کاحکم میں نےنہیں دیاتھا"۔"ہم نے اداروں میں تصفیہ کرایاتھا"۔
الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات تھوپنے پر کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راولپنڈی کے کمشنر کے 8 فروری میں دھاندلی کرنے کے دعووں اور الیکشن کمیشن کو بھی اپنے ساتھ دھاندلی میں ملوث قرار دینے کے دعووں کے حوالے سے خصوصی اجلاس کیا جس مین یہ رائے سامنے آئی کہ گرفتار شدہ کمشنر راولپنڈی کو قومی آئینی ادارہ کے متعلق دانستہ دروغ گوئی، من گھڑت الزامات تھوپنے اور دانستہ توہین کرنے کے سبب توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے اور وفاقی حکومت سے اس کے الزامات لگانے کے پیچھے کارفرما عوامل کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں لیگل ٹیم نے ارکان کو راولپنڈی کے کمشنر کی جانب سے آج سامنے آنے والے بیہودہ الزامات اور اس ضمن میں پیش آنے والے واقعات کے متعلق بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بریفنگ مین الیکشن کمیشن کے ارکان کو بتایا گیا کہ کمشنر روالپنڈی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔کمشنرز کا انتخابات کے انعقاد میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔
کمشنر راولپنڈی سے بھدے الزامات پر اس سے ثبوت طلب کئے جانے چاہییں اور چیف الیکشن کمشنر پر دانستہ جھوٹےالزامات تھوپنے پر کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کیاجائے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس مین یہ بھی رائے دی گئی کہ کمشنر روالپنڈی کے جھوٹے الزامات کے پس پردہ عوامل کا پتہ لگانے کے لئے وفاقی حکومت سے انکوائری کرانے کیلئے لکھا جائے۔
10:53 PM
February 02, 2024
09:51 PM
February 02, 2024
پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون حکومت سازی مذاکرات میں پیش رفت
سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ دونوں قومی پارٹیوں کی نمائندہ مذاکراتی کمیٹیاں حکومت سازی کے سنجیدہ کام کو مکمل کرنے کے لئے پیر کے روز پھر اجلاس کریں گی۔
ہفتے کی شام اجلاس کے اختتام پر دونوں کمیٹیوں کی جانب سے میڈیا کے لئے جو اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں بتایا گیا کہ آج اجلاس میں دونوں اطراف سے پیش کی گئی تجاویز پر تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ آج ہونے والے اجلاس میں اہم معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مذاکراتی کمیٹیوں نے حکومت سازی کےمعاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کپر بات چیت کے لئے پیر کے روز دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔
کمیٹی کے ارکان اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔
ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔
جن کو انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے خدشات ہیں وہ قانونی چارہ جوئی کریں، وزیر اعظم انوار الحق کا خصوصی بیان
سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے پروپیگنڈا کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعتیں اور افراد انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہیں، وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں۔ پاکستان کی قانون سازی، عدالتی اور انتظامی شاخیں لچکدار ہیں اور سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس نازک وقت میں انتشار اور بدنظمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ طرز عمل صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے، ملکی اور غیر ملکی استحصالی گروہوں اور امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا کرنے کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ملک میں حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہیں۔ دونوں جنسوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے نمایاں ٹرن آؤٹ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انتخابات کے بعد، یہ ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل کے موروثی پہلو ہیں۔
وہ جماعتیں اور افراد جو انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں۔ پاکستان کی قانون سازی، عدالتی اور انتظامی شاخیں لچکدار ہیں اور سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جب کہ پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں، لیکن کسی بھی قسم کی تحریک، تشدد، یا بزعم خود تھانیدار بننے کے لیے اکسانے کو معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
اس نازک وقت میں انتشار اور بدنظمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ طرز عمل صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے، ملکی اور غیر ملکی استحصالی گروہوں اور امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا کرنے کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے، کیونکہ سیاسی جماعتیں وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومتیں بنانے کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد اختتام پذیر ہوگا۔
07:34 PM
February 02, 2024
07:18 PM
February 02, 2024
پختونخوا سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے
سٹی 42:خیبرپختونخوا میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
لکی مروت پی کے 106 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ آج مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شامل ہو گئے۔ہشام انعام اللہ سابق حکومت میں وزیر صحت اور سوشل ویلفیئر رہ چکے ہیں ۔
ہشام انعام اللہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لکی مروت سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں نو مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا۔
ہشام انعام اللہ پورے صوبہ خیبر پختونخواہ کے واحد امیدوار ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی ائی کو چھوڑ کر ایک ازاد حیثیت سے پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام دونوں کے امیدواروں کو شکست دی۔ انہوں نے مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار برائےوزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، لیاقت بلوچ اور اسد قیصر کی گفتگو
سٹی 42: اسلام آباد میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا۔
جمعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور عمران خان کے نمائندہ اسد قیصر نے آپس میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقات صرف ایک نکتہ کے ایجنڈا پر ہوئی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کی حکمت عملی واضح ہے۔پی ٹی آئی کےساتھ رابطے جاری رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے اسد قیصر کی قیادت میں وفد کی جماعت اسلامی کے امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر میاں اسلم کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ وفد میں اسد قیصر،بیرسٹر سیف،شوکت یوسفزئی،صاحبزادہ صبغت اللہ شامل تھے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میاں اسلم ،نصراللہ رندھاوا کے ساتھ اپنے مہمانوں سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا مین دیگر کئی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی کا بھی کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھاندلی کر کے فائدہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواوروں کو پہنچایا گیا۔ جماعت اسلامی کو کراچی میں بعض حلقوں میں انتخابات کے نتائج پولنگ اور گنتی ختم ہونے کے بعد تبدیل کر کے بعض نشستوں پر ایم کیو ایم کو جتوا دیئے جانے کا بھی شبہ ہے۔
02:23 AM
February 02, 2024
02:12 AM
February 02, 2024
عمران کو ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کسی ڈکٹیشن کے بغیر لائی، شرجیل میمن
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کے سینئیر لیڈر شرجیل میمل نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد جنرلز کے کہنے پر پیش ہونے کے تعلق مولانا فضل الرحمان خان کے الزامات پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلزپارٹی بغیر ڈکٹیشن تحریک عدم اعتماد لائی، مولانا کو 8 فروری کو جس پی ٹی آئی سے شکست ہوئی اسی سے اتحاد کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان خان کے الزامات کے جواب میں حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی باروزیراعظم کوآئینی طورپرہٹایاگیا تو مولانا ہمارے ساتھ تھے۔
آج مولانا مختلف لوگوں پر مختلف الزام لگارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان خان کے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے وزیر امور کشمیر بنے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔متحدہ مجلس عمل کیسے بنائی گئی سب جانتے ہیں۔
سندھ میں جی ڈی اے کے الیکشن ہارنے کے بعد احتجاج اور دھرنے کی سیاست شروع کر دینے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کا دھرنا "مریدوں کااجتماع" ہے. پیرپگارا قابل احترام ہیں لیکن گدی کا سیاسی استعمال نہ کریں۔پیرپگاراکے جلسے میں پیپلزپارٹی کے خلاف باتوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔
مانسہرہ این اے کی ریٹرننگ آفیسر تبدیل، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی عذرداری بحال کر دی
سٹی 42: مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 میں نواز شریف کی انتخابی عذرداری الیکشن کمیشن نے بحال کردی ، تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی مکمل گنتی کے بغیر فارم 47 بنانے والی ریٹرننگ آفیسر ہاجرہ کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں تین رکنی بینچ نے نواز شریف کی عذر داری خارج کئے جانے کے خلاف پیٹیشن کی سماعت کی۔مانسہرہ سے نواز شریف کے وکیل جہانگہر جدون کیس میں الیکشن کمیشن میں پیشں ہوئے اور بتایا کے حلقہ این اے 15مانسہرہ میں 550پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں سے 427پولنگ سٹیشن کا نتیجہ فارم 47 تیار کرکے الیکشن کمیشن میں ریٹرننگ آفسر کی طرف سے جمع کرایا گیا ہیں باقی 123پولنگ اسٹشینوں پر گنتی نہیں کی گئی۔ اس شکایت کی ویری فیکیشن کر کےالیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر حاجرہ کو تبدیل کرکے حلقہ این اے 15پر ذاکرجدون کو ریٹرننگ آفسر تعنیات کردیا ہے اور کیس کی مزید سماعت کیلئے 20فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
02:00 AM
February 02, 2024
08:13 PM
February 02, 2024
جمعیت علما اسلام کے امیر اور چار ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن آ گئے
عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں قومی سمبلی کے پانچ کے حلقوں کے منتخب ارکان اسمبلی کے انتخاب کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
این اے 260 سے محمد عثمان بادینی، این اے 261 سے مولانا عبدالغفور حیدری،این اے 262 سے عادل خان بازئی ، این اے 264 سے جمال خان رئیسانی ،این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان خان کی کامیابی کا اعلان پہلے کیا جا چکا ہے، اب ان تمام حلقوں سے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ان پانچ ارکان اسمبلی میں سے ایک رکن عادل خان بازئی آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے جبکہ باقی چار ارکان اسمبلی جمعیت علما اسلام کے رہنما ہیں جن میں جمعیت کے امیر مولانا فضل الرحمان خان بھی شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان خان نے ڈیرہ اسمعیل سے حلقہ این اے 44 سے الیکشن لڑا، وہاں وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور سے چالیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے اور اس ہار کو انہوں نے دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ اب مولانا فضل الرحمان دھاندلی کے خلاف تحریک بھی چلا رہے ہیں اور پشین این اے 265 سے انتخابی مہم چلائے بغیر جیتی ہوئی نشست سے قومی اسمبلی میں اپنے ارکان اسمبلی کی قیادت بھی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آگئی
اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279.38 روپے سے کم ہوکر 279.36 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 281.77 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے مہنگا ہوکر 302.30 روپے،امارتی درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 76.81 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ 7 پیسے کمی سے 353.57 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.95 روپے پر برقرار رہا۔
06:13 PM
February 02, 2024
05:41 PM
February 02, 2024
ٹیم ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر محمد حفیظ کا موقف سامنے آ گیا
وسیم احمد : پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا موقف سامنے آ گیا۔
محمد حفیظ نے ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، میں نے بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جزبے کے ساتھ قبول کیا، مگر بدقسمتی کے ساتھ نئی پی سی بی مینجمنٹ نے چار سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں، ہمیشہ کی طرح تمام تر ذمہ داریوں کا جوابدہ ہوں۔ تمام کرکٹ اور غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔
انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کیلئے دو صوبوں کیلئے الیکشن ٹریبونلز قائم
عثمان خان : الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لئے دو صوبوں کے لئے الیکشن ٹریبونلز قائم کردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے لئے 4 ٹریبونلز جبکہ بلوچستان کے لئے 3 ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی ڈویژن کے لئے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبونلز سماعت کرے گا، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے۔ اس کے علاوہ میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے۔ جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔
بلوچستان میں الیکشن ٹریبونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹریبونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹریبونل تھری جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
05:36 PM
February 02, 2024
05:27 PM
February 02, 2024
لاہور؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 ٹریفک حادثات رپورٹ
اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 315 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 115 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 200 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
اسٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے
راحیل بیگ : ٹی وی اسٹیج اداکار گلزار حسین عرف چاند پوری انتقال کر گئے۔
چاند پوری کئی سالوں سے علیل تھے، وہ گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔ اداکار چاند پوری کی نمازجنازہ 17فروری کو ادا کی جائے گی، نماز جنازہ بعد از نماز ظہرین رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چاند پوری نے مشہور ڈراموں سچ مچ اور محلے دار میں کام کیا، اس کے علاوہ ڈرامہ گھرانہ، واہ بھئی واہ، اور خواجہ اینڈ سنز میں بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چاند پوری نے معین اختر کے ساتھ بھی ٹی وی اور اسٹیج پر کام کیا۔
05:24 PM
February 02, 2024
04:47 PM
February 02, 2024
عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے معاملے پر پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کی پریس کانفرنس
روزینہ علی: عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے معاملے پر تحریک انصاف رہنماؤں کی بڑی تعداد کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے 45 حلقوں کے نتائج سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔
تحریک انصاف کے سنئیر مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور شاندانہ گلزار کی امیدواروں سیمابیہ طاہر ، ایمان طاہر ، شوکت بسرا ، ریحانہ ڈار، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 45 حلقوں کی تفصیلات جاری کردیں، ہرائی گئی 45 نشستوں کو ن لیگ کو 18 ایم کیو ایم کو 17 پیپلزپارٹی کو 6 سیٹیں دیدی گئیں،2آزاد،ایک ایک سیٹ آئی پی پی اور مسلم لیگ ضیاکو دی گئی ۔
سلمان اکرم راجہ کی گفتگو ؛
سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی آر اوز کے دفاتر میں ہوئی ،عموما پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی بات کی جاتی ہے،افسوسناک بات یہ ہے کہ 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب جمہوریت پر حملہ کیا گیا،اسی رات جعلی فارم 45 بنائے گئے،یہ دھاندلی واپس کی جائے بصورت دیگر جمہوریت کی یہ موت ہوگی،ہم سے نشان چھینا گیا،کارکن اٹھائے گئے،سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہوئی،8فروری کو عوام نے گرجدار آواز میں ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، عوام نے مختلف نشانوں پر ووٹ دیکر ہمارا نشانہ چھیننے کا اقدام فارغ کردیا،این اے 128 میں ٹرن آوٹ 57 فیصد اور نیچے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 39 فیصد رہا،اس دھاندلی سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،شفاف نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف وفاقی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،تمام فارم 45 ویب سائیٹ پر موجود ہیں،پی ٹی آئی رہنما کے مطابق رات تک میں قومی اسمبلی این اے 128 کا الیکشن جیتا تھا ،رات گئے مجھے آر او آفس سے نکالا گیا ،صبح مجھے زبردستی الیکشن ہروایا گیا۔
رؤف حسن کی گفتگو ؛
رؤف حسن نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 177 سیٹوں میں سے 92 صرف ہمیں دی گئی ہیں، 39 سیٹوں پر ڈیٹا کمپائل ہو رہا ہے، جو درجات فارم 45 میں ہیں وہ فارم 47 میں نہیں، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ووٹ ڈکیتی کی گئی،سال 2024 کی خوش آئند بات یہ ہے کہ الیکشن ہوئے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ووٹر فراڈ ہوا ہے، ہماری تحقیقات کے مطابق 85 قومی اسمبلی کی سیٹیں چھینی گئی ہیں،فارم 45 اور فارم 47 میں واضح فرق ہے یہ بنچ مارک رکھا ہے،قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹوں کا فرق تیسرا بنچ مارک ہے۔
شاندانہ گلزار کی گفتگو ؛
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار شور شرابہ کرنے والے پی ٹی آئی سپورٹرز پر برس پڑیں اور کہا کہ چپ نہیں رہ سکتے تو باہر چلے جائیں پھر گویا ہوئیں کہ ایک اعشاریہ 25 ملین ووٹ ملے کراچی میں، اتنے ووٹ کے باوجود ہمیں سیٹ نہیں ملیں،رات کے تین بجے پی ٹی آئی کی 154 سیٹیں تھیں اسمبلی میں،فارم 45 کی بنیاد پر ہم کراچی سے جیت رہے تھے مگر وہاں سے ایم کیو ایم کو جتوا دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 130 سے یاسمین راشد 19 ہزار سے جیتی مگر نواز شریف جتوا دئیے گئے،قومی اسمبلی کے 45 حلقوں میں فارم 45 کی بنیاد پر جیتے مگر ہمیں ہرا دیا گیا۔
بلوچستان میں جمعیت علما اسلام نے حکومت سازی کی کوشش ترک کر دی، مولانا عبدالواسع کا اعلان آ گیا
سٹی42: بلوچستان میں جمعیت علما اسلام حکومت سازی کی کوشش نہیں کرے گی۔ بلوچستان میں جمعیت علما اسلام کے اس اعلان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزارتِ اعلیٰ کی امیدوار میر سرفراز بگٹی کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات مزید روشن ہو گئے۔
جمیعت علمائے اسلام ف بلوچستان کے صدر مولانا عبدالواسع نے جمعرات کی شب اعلان کیا کہ وہ بلوچستان میں حکومت نہیں بنا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے پورے پاکستان میں حکومت میں نہیں جائیں گے۔
مولانا عبدالواسع کی قیادت میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر انتخاب میں جمعیت علما اسلام کے صرف ارکان منتخب ہوئے تھے۔ اتنے ہی ارکان پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیں اور مسلم لیگ نون کے دس ارکان ہیں باقی نشستوں میں سے عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، بی این پی عوامی ایک نشست حاصل کرنے مین کامیاب ہوئیں حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر سکے، جبکہ چھ آزاد امیدوار منتخب ہوئے جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
مولانا عبدالواسع کے حکومت کا حصہ نہ بننے کے اعلان سے پہلے بلوچستان کے چھ آزاد ارکان نے اپنا غیر رسمی گروپ بنانے کا اعلان کرنے کے دوران صحافیوں کے سوالات پر یہ بتایا تھا کہ ان سے حکومت سازی کے لئے جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالواسع نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن انہوں نے سر دست کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔
اب مولانا عبدالواسع کی جانب سے حکومت سازی کی کوششوں سے دستبرداری کے رسمی اعلان کا سب سے زیادہ نقصان آزاد ارکان کا ہوا ہے جن کہ بارگیننگ کی قوت قدرے کمزور ہو گئی ہے۔
10:24 PM
February 02, 2024
09:09 PM
February 02, 2024
ہم سے تحریک عدم اعتماد جنرل فیض حمید نے پیش کروائی، مولانا فضل الرحمان خان کا الزام
سٹی42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان خان نے اپنی سیاسی زندگی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے آج شب عمران خان کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی الزام لگا دیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے پاکستان آرمی کے سابق سربراہ اور عمران خان کے سسپرست جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے خود آ کر ان سے درخواست کی تھی۔
چینل 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعماد اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے کہنے پر لائی گئی تھی۔ مولانا فضل الرحمان خان نے کہا کہ میرے پاس جنرل فیض حمید خود چل کر ائے تھے کہ سسٹم کے اندر رہ کر تحریک چلائیں۔میں نے جنرل فیض کو انکار کردیا تھا۔ پھر تمام سیاسی جماعتیں مل کر آئیں تو میں نے حامی بھرلی تھی۔ مولانا نے دعویٰ کیا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے تحریک عدم اعتماد لانے کے خلاف تھا۔ فیض حمید نے مجھے کہا اسمبلیوں کے اندر سے تبدیلی ہونی چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو قمر باجوہ اور فیض حمید نے بتایا کہ کیسے چلنا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مہر لگادی۔
مولانا فضل الرحمان خان نے الزام لگایا کہ باجوہ صاحب اور جنرل فیض حمید نے عدم اعتماد پر تمام سیاسی جماعتوں کو آمادہ کیا تھا۔ باجوہ صاحب اور جنرل فیض کی موجودگی میں تمام سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ شہبازشریف صاحب میرے پاس آئے میں نے انکار کردیا اور واضح کیا ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کے وفد کے ساتھ بات چیت کرنے کا عندیہ
مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی والے آج رات آئیں گے ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان خان نے کہا کہ (جمعیت علما اسلام کے منتخب ہونے والے ارکان) پارلیمنٹ میں تحفظات کے ساتھ جا رہے ہیں۔ حکومت سازی میں حصہ نہیں لے رہے۔احتجاجی سیاست کریں گے، سڑکیں گرمائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان خان نے کہا کہ شہبازشریف حکومت سازی کیلئے میرے پاس آئے تھے۔ شہبازشریف کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا تو وہ جواب دیئے بغیرچلے گئے۔حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھے برے کے خود ذمہ دارہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ دماغ کا فرق ختم ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان خان نے الزام لگایا کہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ2024کےالیکشن چوری ہوئے۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر عمران خان کے دست راست سے شکست کھانے والے جمعیت کے امیر مولانا فضل الرحمان خان نے کہا کہ بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ ن لیگ کو ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ "تاثر موجودہے کہ نوازشریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی". مولانافضل الرحمان خان نے کہا کہ ایسی حکومت بنانے کو کامیاب حکمت عملی نہیں سمجھتا۔
مولانا فضل الرحمان خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد آئے گا تو بات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ دماغ کا فرق ہے جو ختم ہوسکتا ہے۔
خوشاب این اے 88 میں ری پولنگ، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گل اصغر خان بگھور جیت گئے
سٹی42: خوشاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 میں 26 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعد کل پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا 331 غیر حتمی، غیر سرکاری رزلٹ سامنے آ گیا۔
331پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل رزلٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور 87805 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ آزاد امیدوار معظم شیر 70186 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔ آ زاد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد اکرم خان نیازی کو 58301 ووٹ ملے۔
این اے 88 میں 26 پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر ری پولنگ آج جمعرات کے روز صبح آٹح بجے سے شام پانچ بجے تک ہوئی۔ این اے 88 کے ان 26 پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث نتائج روک دیے گئے تھے ۔
گل اصغر خان بگھور نے 5 اپریل 2021 کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84(پرانا نمبر) کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ وہ نو مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے الگ ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی جوائن کر لی۔ 8 فروری کے عام انتخابات میں اس حلقہ میں بد امنی کے واقعات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چھبیس پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا۔ آج ہونے والی پولنگ میں تمام پولنگ سٹیشنوں پر بد امنی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
08:20 PM
February 02, 2024
07:24 PM
February 02, 2024
عمران خان نے امریکہ سے پاکستان کے الیکشن کے معاملہ میں مداخلت کی درخواست کر دی
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پاکستان کے 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے امریکہ اور امریکہ کے دوست ممالک سے پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور "سدباب کرنے کے لئے کہنے" کی درخواست کر دی۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے دوران اسد قیصر کے ساتھ موجود بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے امریکہ کے حوالے سے خاص طور پر پیغام دیا ہے کہ امریکا نے تمام الیکشن کو مانیٹر کیا، ساری دنیا نے مانیٹر کیا، دنیا کی تمام ایجنسیوں نے مانیٹر کیا لیکن امریکہ کی طرف سے جس قسم کا پیغام آیا ہے اس میں مزید وزن ڈالنا چاہئے۔ اس میں مزید سٹریس ہونا چاہئے کہ پاکستان کے اندر جو الیکشن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں، جو بد انتظامی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی مذمت کرنا امریکہ کا فرض بنتا ہے، امریکہ نے یہ فرض پوری طرح سے ادا نہیں کیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے امریکہ کے لئے پیغام ہے کہ امریکہ کے لئے اس وقت موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کےکردار کو مزید صاف کرنے کے لئے, جمہوری بنانے کے لئے, کریڈیبل بنانے کے لئے پاکستان کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور اس میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان سے یہ کہے، اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سدباب کریں، کیونکہ یہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت سے دھوکا ہے۔ امریکہ جو جمہوریت کا پوری دنیا میں چیمپئین بنتا ہے اور جمہوریت کے استحام کے دعوے کرتا ہے، یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں الیکشن کی شفافیت پر آواز اٹھائیں۔یہ عمران خان کی طرف سے پیغام تھا اور میں امریکہ اور اس کے جو دیگر اتحادی ممالک ہیں جو پاکستان کے معاملات میں ہمیشہ بیان بازی کرتے ہیں، میں ان تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔
سونے کی قیمت میں اضافہ
ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 300 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہو گیا، اس کے علاوہ دس گرام سونا 257روپے اضافے سے 1 لاکھ 80 ہزار 984 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 2580 روپے پر بر قرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر اضافے سے 2013 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
03:40 PM
February 02, 2024
03:22 PM
February 02, 2024
جماعت اسلامی کا انتخابات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے انتخابات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن ٹریبونل میں بھی جائے گی۔لیاقت بلوچ نے الزام لگایا کہ 30 سے 40 حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے، لیاقت بلوچ نے الزام لگایا کہ سندھ اور کے پی میں ہمارے امیدواروں کے نتائج تبدیل کر دیئے گئے۔
انہوں نےکہا کہ نتائج جمہوری عمل کے نام پر دھبہ ہیں۔ ہم دھاندلی زدہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے الزامات کے اثبات میں کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔
این 128 لاہور؛ الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
احتشام کیانی: الیکشن کمیشن نے این 128 لاہور میں عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ڈی جی لاء کا کہنا ہے کہ میں نے ہدایات لی ہیں الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن واپس لے رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ کریگا.
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے بیان دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
03:16 PM
February 02, 2024
09:25 PM
February 02, 2024
آٹھ فروری الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 25 جولائی 2018 کی نسبت بہت کم رہا، حیرت ناک انکشاف
سٹی42:آٹھ فروری کے الیکشن میں کاسٹ کئے جانے الے ووٹوں کی تعداد 2018 اور 2013 میں کاسٹ کئے جانے والے ووٹوں کی تعداد سے بہت کم نکلی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 2018 کے الیکشن کی نسبت نمایاں کم رہا۔ غیر سرکاری تنظیم "فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک" نے الیکشن 2024 میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
فافن کے جائزے کے مطابق 8 فروری کو ووٹرز ٹرن آؤٹ صرف 47.6 فیصد رہا ،الیکشن 2018 میں یہ شرح 52.1 فیصد تھی۔ جبکہ سنہ 2013 کے الیکشن مین کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی شرح تقریباً 55 فیصد تھی۔
فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز کے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی شرح کا تخمینہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر درج ووٹوں کی تعداد کے مجموعہ پر مبنی ہے۔
الیکشن 2024 میں 6 کروڑ 6 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا ، الیکشن 2018کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، البتہ ووٹرز لسٹ میں نئے ووٹوں کیے اندراج کے سبب ووٹرز کی مجموعی تعداد 2018 کے الیکشن سے زیادہ ہو چکی ہے اور 58 لاکھ ووٹ زیادہ پڑنے کے بعد ٹرن آؤٹ کی شرح کم ہو کر صرف 47 اعشاریہ 6 فیصد رہ گئی۔ ووٹرز ٹرن آؤٹ کی یہ شرح الیکشن 2024 کے متعلق تجزیہ کاروں کے ایک اندازہ کی تصدیق کرتی ہے تاہم اس الیکشن کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اس کے ساتھ وابستہ تجزیہ کاروں اور انفلوئنسرز کے اس دعوے کی مکمل تردید کرتی ہے کہ عوام کی بہت بڑی تعداد 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکل سکتی ہے۔
8 فروری کو پولنگ ڈے سے پہلے تک پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی یہ کوشش رہی کہ وہ ساٹھ سے ستر فیصد تک ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے پر آمادہ کر سکیں لیکن فافن کی جائزہ رپورٹ سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ ووٹرز کے ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح گزشتہ دو انتخابات سے بہت کم رہی۔
فافن کے مطابق سال 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی جبکہ الیکشن 2024میں 12 کروڑ 86 لاکھ تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں70.9 فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 فیصد رہا۔ تھرپارکر کے حلقہ این اے 214 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سال سیاست دان امیر علی شاہ جیلانی کامیاب ہوئے۔ ان کا مقابلہ جی ڈی اے کے امیدوار عبدالرزاق راہموں سے تھا۔ اس نشست پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن وہ سائفر کیس مین 10 سال قید کی سزا کی قانونی رکاوٹ کے سبب الیکشن نہیں لڑ سکے۔
اسلام آباد میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد تھا جبکہ 2024 میں ٹرن آؤٹ 54.2 فیصد رہا۔
فافن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا جبکہ 2024 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 39.5 فیصد رہا،پنجاب میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد جبکہ 2024 میں 51.6 فیصد رہا۔
فافن نے آراوز کی جانب سے انتخابی قوانین پر عدم عملدرآمدکی جائزہ رپورٹ جاری کردی
سندھ میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جبکہ 2024 میں 43.7 فیصد رہا، بلوچستان میں 2018کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، اور اب 42.9 فیصد رہا۔
فافن کے مطابق 2024 میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی۔
قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد، خواتین کا 45.6 فیصد رہا، آر اوز نے 20 حلقوں کے فارم 47 میں مرداور عورت ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی۔
جے یو آئی کا سندھ پنجاب بارڈر تین مقامات سے غیر اعلانیہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ
عثمان خان : جمعیت علماء اسلام سندھ نے سندھ پنجاب بارڈر کو تین مقامات سے غیر اعلانیہ مدت تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جے یو آئی کل سکھر کے مقام سے موٹروے انٹرچینج پر دھرنا دے گی۔ سکھر موٹروے کے مقام پر دھرنے کی قیادت مولانا سعود افضل ہالیجوی،اور مولانا محمد صالح انڈھڑ کریں گے۔ اس کے علاوہ گھوٹکی میں کموں شہید نزد اباڑو میں دھرنا دیا جائے گا، گھوٹکی دھرنے کی قیادت علامہ ناصر خالد محمود اور مولانا محمد اسحاق لغاری کریں گے۔
جے یو آئی کی جانب سے کشمور میں سندھ پنجاب بارڈر پر بھی دھرنا دیا جائے گا، سندھ پنجاب بارڈر مظاہرے کی قیادت امیر جے یو آئی سندھ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا شفیع محمد کھوسو اور مولانا شمس الدین بھیری کریں گے۔
09:21 PM
February 02, 2024
08:08 PM
February 02, 2024
پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
راؤ دلشاد : پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے ملاقات میں مزید 6 آزاد ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،
ارکان میں پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی شامل ہیں۔ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا، انشاءاللہ۔ ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہم کنار کریں گے۔
نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارک دی۔
شیر افضل مروت کامیڈین ہے، فیصل کریم کنڈی کی سخت تنقید
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی کمیٹی کے سینئیر رکن فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں،سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کوپتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔ شیر افضل مروت کامیڈین ہے، فیصل کریم کنڈی کی سخت تنقید
شیر افضل کے ایک بیان پر صحافیوں کی جانب سے رائے معلوم کرنے کے لئے رابطہ کئے جانے پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے متعلق پی ٹی آئی کو اگر پارٹی کی سطح پر کوئی مؤقف دینا ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، میں شیر افضل خان مروت کو سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے۔
آصف زرداری کل رات پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان مین دعویٰ کیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کل رات ان سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ زمینی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کل ہی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے کئی سینئیر ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے اب تک پی ٹی آئی کی قیادت سے کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سر دست کسی رابطہ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
فیصل کرم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شہبازشریف کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے،تو پھر پی ٹی آئی سے رابطہ کیوں اور کس لیےکریں،شیر افضل مروت کا دعویٰ بچکانہ اور غیر سنجیدہ ہے
فیصل کریم کنڈی نے شیر افضل کے غیر سنجیدہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، کبھی کہتے ہیں 170 سیٹیں ہیں۔ ہوا میں باتیں کرتے ہیں،انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔
07:13 PM
February 02, 2024
06:48 PM
February 02, 2024
صدر بائیڈن کی 8 فروری کے انتخابات پر پاکستانی قوم کو مبارکباد
سٹی42: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان میں انتخابات سے عمل پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستانی عوام کو گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ صدر جو بائیڈن پاکستان مین انتخابات سے باخبر ہیں اور وہ پاکستانی عوام کو انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔
وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان نے کہا ہم پاکستانی حکومت اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کو عوامی اور نجی دونوں سطح پر واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
پنجاب اسمبلی کے چار آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل
ویب ڈیسک : آزاد کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے چار مزید ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
چاروں نومنتخب ارکان کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پی پی 132سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔
چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔
شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ قائد جناب محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔ نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے۔ مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔
واضح رہے کہ پارٹی راہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نزیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماؤں بھی اس موقع پر موجود تھے
06:36 PM
February 02, 2024
06:34 PM
February 02, 2024
آصف زرداری شیر افضل کو غیر سنجیدہ شخص سمجھتے ہیں، رابطہ کی تردید
اعجاز جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے شیر افضل مروت سے رابہ کرنے کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ صدر آصف زرداری سنجیدہ سیاسی شخصیات سے رابطوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی شیر افضل مروت کو غیر سنجیدہ شخص سمجھتی ہے۔
شیر افضل مروت نے گزشتہ روز آصف زرداری کی جانب سے رابطہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے دھاندلی، اے این پی نے احتجاجی تحریک شروع کر دی
ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ک میں دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ہروا کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو جتوانے کے الزامات کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اے این پی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی، اسی معاملے پر اے این پی کے رہنما اور صوبائی صدر ایمل ولی خان اور سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ترجمان اے این پی کے ترجمان نے کہا کہ انتخابی نتائج میں بڑے پیمانہ پر ردو بدل ک کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کو منظم دھاندلی کا نشانہ بنایا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے حمیات یافتہ امیدواروں کو جتوانے کے لئے کی گئی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 20 فروری کو ضلع صوابی سے ہو گا، مظاہرے میں صوبائی و مرکزی قیادت، پارٹی کے امیدوار اور کارکن شریک ہوں گے جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ میں 23 فروری کو کیا جائے گا۔
اے این پی کے ترجمان کے مطابق صوابی اور چارسدہ کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
04:13 PM
February 02, 2024
01:37 AM
February 02, 2024
اختر مینگل کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں کا انتخابی عمل پر تشویش کا اظہار
بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کر لیا۔ اختر مینگل ان چار جماعتوں کا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بلوچستان میں انتخابات کے عمل کو تسلیم کرنے کی بجائے احتجاج کرنے پر کمربستہ ہیں۔
جمعیت علما اسلام کے ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کر کے حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ انتخابات اور نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نےسیاسی امور پر مشاورت جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے "آئندہ سیاسی منظر نامے میں ملنے کر چلنے" اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں، انتونیو گوتریس۔
احمد منصور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے بیان دے دیا۔ انیونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکام انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ن کے ترجمان نے پیر کے روز نیو یارک میں دوران بریفنگ سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان مین الیکشن کے بعد کی سورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ سیاسی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں، اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں۔ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا یا بھڑکا سکے۔"
ترجمان نے بتایا کہ گوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے بچا جائے جس سے کشیدگی پیدا ہو۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملک میں ’پرسکون ماحول‘ برقرار رکھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی فریم ورک کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے مفاد میں آئین و قانون، انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔
01:26 AM
February 02, 2024
12:01 AM
February 02, 2024
پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بیشتر ارکان مسلم لیگ نون کے ساتھ شراکت اقتدار کی مخالفت میں بولے
روزینہ علی: معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ نون کی جانب سے شراکتِ اقتدار کی پیش کش کی بیشتر رہنماؤں نے مخالفت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بیشتر اراکان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دی۔اپوزیشن میں بیٹھنے سے ہمیں جو پی ڈی ایم سے نقصان ہوا، تو اب اس سے بچنے اور بحال ہونے کا موقع ملے گا۔
مسلم لیگ نون کی قیادت میں حکومت مین شامل ہونے کی مخالفت کرنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر پنجاب میں اپنے آپ کو بحال کرنے کا موقع ملے گا۔
سی ای سی کے اجلاس میں بعض ارکان کی جانب سے یہ رائے بھی آئی کہ مسلم لیگ نون کے سائے سے بھی دور رہا جائے۔
آج کوئی فیصلہ نہیں کیا،پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کے لئے کمیٹی کل بنائے گی
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مستقبل کی حکومت کے لئے مسلم لیگ نون کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔
سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان ، شازیہ مری ار دیگر رہنماؤں نے میڈیا کے لئے بریفنگ مین بتایا کہ آک سی ای سی کے اجلاس کے پہلے دن کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کل مزید ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے جو آج پہنچ نہیں سکے تھے، کل مکمل غور و خوض کے بعد پارٹی اہم فیصلے کرے گی۔
شیری رحمان ، شازیہ مری اور دیگر رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس تھا۔اجلاس کے شرکا نے جیتنے والےسب ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور خاص طور پر آصفہ بی جی کو مبارکباد دی ہے۔ جس طرح کیمپیئن کی وہ قابل تعریف ہے۔
شیری رحمان نے کہا نتائج کے حوالے سے کہا کہ الیکشن نتائج میں تاخیر کا مطلب ہمیں اچھی طرح پتہ ہے۔ ہم ملک میں انتشار نہیں استحکام چاہتے ہیں۔ ابتدا سے ہمارے مثبت رزلٹ آ رہے تھے۔ چئیرمین بلاول زرداری لیڈ میں تھے، بعد میں نتائج کا سلسلہ روک دیا گیا ، لاہور میں نتیجہ اچانک تبدیل ہوا۔ ہم سے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے ووٹ کا کیا ہوا۔ ہم سے رزلٹ کیوں چھپائے جا رہے تھے۔ جب شفافیت کا فقدان آنے لگتا ہے تو لوگ سوال پوچھتے ہیں۔ ہم نے کھڑکی دروازہ توڑنے کا کام کبھی نہیں کیا، ہماری پارٹی ملک میں انتشار نہیں چاہتی۔
سیاسی جماعتوں سے مذاکرات اب کمیٹی کرے گی
شیری رحمان نے بتایا کہ مستقبل کے متعلق معاملات طے کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنائے جائے گی۔ہم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے ۔
شیری رحمان نے بتایا کہ آج سی ای سی کے اجلاس نے تجاویز بھی تفصیلی مشاورت کی ، لوگوں نے مسائل بھی سامنے رکھے ۔ پیپلزپارٹی کے تمام ارکان نے تجاویز سامنے رکھیں ۔ جو اراکین آج نہیں آسکے وہ کل اجلاس میں آئیں گے ۔سی ای سی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا ۔
الیکشن میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن میں بے ضابطگیوں پر سی ای سی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آج مختلف صوبوں سے آئے ہوئے رہنماؤں نے اپنی شکایات کا اظہار کیا۔کل کچھ مزید رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
کل شام تفصیلی پریس کانفرنس ہوگی۔ کل ہی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے کمیٹی اراکین کے نام بھی سامنے آئیں گے۔
11:51 PM
February 02, 2024
11:28 PM
February 02, 2024
خاتون عمارت کی تیرھویں منزل سے گر کر جاں بحق، خاتون کا ساتھی گرفتار
اسرار خان: پینتیس سالہ خاتون بلند عمارت کی تیرھویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ قتل ہے یا خودکشی سر دست یہ تعین کرنا ممکن نہیں۔
لاہور میں ڈیفنس اے، گولڈ کرسٹ مال کی تیرھویں منزل سے خاتون ن نیچے گر کر ہلاک ہو گئی۔ 35 سالہ حلیمہ موقع پر دم توڑ گئی، خاتون کا دوست حماد زیر حراست ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھی، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مریم نواز کے انتخاب کے خلاف پیٹیشن پر جسٹس باقر نجفی کا تحریری فیصلہ آ گیا
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سےمریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی درخواست پر فیصلہ میں لکھا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی درخواست پر فیصلہ میں قرار دیا کہ درخواست گزار کا فارم 47 مرتب کرتے وقت آر او کے پاس موجود ہونا ضروری نہیں۔ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن درخواست پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے این اے 119 لاہور سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کر کے پیر کی شام فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے پیر کی شب سنا دیا گیا۔
11:15 PM
February 02, 2024
10:35 PM
February 02, 2024
کئی اہم ارکان اسمبلی کی جیت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں پر جسٹس باقر نجفی کا فیصلہ آ گیا
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ سے انتخابی نتائج کے خلاف کئی درخواستوں پر اہم فیصلہ آ گیا۔ عدالت عالیہ نے درخواستیں خارج کر دیں۔
ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے بعد مسترد کر دیں۔
قومی و صوباٸی حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے کے بعد عدالت نے فیصلے محفوظ کر لئے تھے۔ اب پیر کی شب ان درخواستوں پر فیصلے سنا دیئے گئے ہیں۔
عدالت نے جن ہارنے والے امیدواروں کی درخوستیں خارج کر دی ہیں ان میں سلمان اکرم راجہ ، میاں محمودالرشید ، ملک ظہیر عباس کھوکھر ،زبیر خان نیازی ، ریحانہ امتیاز ڈار
شامل ہیں۔ جن کامیاب ارکان اسمبلی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئیں ان میں مریم نواز ، خواجہ آصف ، علیم خان ، عطا تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر شامل تھے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلے سناتے ہوئے قرار دیا کہ ابھی ریٹرننگ افسر نتائج کو حتمی شکل دے رہے ہیں اس مرحلہ پر عدالت کسی فیصلہ کے متعلق درخواستوں پر غور نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن کنسالیڈیشن کا پراسس کررہا ہے، اس موقع پر درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں ۔ فیصلہ میں عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عون چوہدری کے خلاف درخواست پر فیصلہ
این اے 128 میں سیلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کی عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے لکھا ہے۔ گیارہ صفحات کے تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر آٸینی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ فارم 47 امیدواروں کی موجودگی میں مرتب ہو یا عدم موجودگی میں یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو دیکھنا ہے ۔یہاں سوال حقاٸق کو جانچنے کا ہے، اسے آئینی درخواست کے ذریعے نہیں دیکھا جاسکتا ۔
فیصلہ مین قرار دیا گیا کہ فارم 48 کو مرتب کرتے ہوئے امیدواروں کو نوٹس کیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کا بھی یہی کہنا ہے کہ فارم 48 مرتب کرنے سے پہلے فریقین کو نوٹس کیا جائےگا ۔ درخواست گزار الیکشن کمیشن کے روبرو یہ معاملہ اٹھا سکتا ہے۔درخواست ناقابل سماعت ہے اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ ریٹرننگ افسر کی عدالت میں تاخیر سے پیشی پر غیر مشروط معافی منظور کی جاتی ہے۔
ملتان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، آزاد امیدوار کے ووٹ بڑھ گئے
سٹی42: شجاع آباد کے صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقہ پی پی 222 میں ووٹوں کی ری کاونٹنگ مکمل ہو گئی۔
آزاد امیدوار ایاز احمد ری کاونٹنگ میں پھر کامیاب قرار پائے۔ مخالف امیدور کے مزید ووٹ مسترد ہو گئے۔ ری کاونٹنگ میں رانا طاہر شبیر کے 90 ووٹ مسترد ہوگئے جبکہ ایاز احمد بودلہ کے 45 ووٹ مسترد ہوئے۔
45 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی کا ری کاونٹگ کا عمل 8 گھنٹے تک جاری رہا۔ تمام دن آر او افس کے باہر ایاز احمد اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔ ایاز احمد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔
10:05 PM
February 02, 2024
09:56 PM
February 02, 2024
میانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
سٹی42: میانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر حملہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے کا میانوالی چیک پوسٹ حملہ ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین کیا ہے۔
دہشت گردوں نے رات کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دستی بم پھینکے۔ پنجاب پولیس کے جوانوں نے جدید تھرمل کیمروں سے دہشت گردوں کو ٹریس کرکے جوابی کارروائی کی اور رات کی تاریکی میں کئے گئے بزدلانہ حملہ کو پسپا کر دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوانوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ دلیر پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادئیے۔ پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی۔
اتوار اور پیر کی درمیانی رات بزدل دہشتگردوں نےمیانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا ۔
دہشت گردوں نے رات کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور دستی بم پھینکے۔ جدید تھرمل کیمروں سے دہشت گردوں کو ٹریس کرکے پسپا کیا گیا۔
سانحہ 9 مئی دہرانے کی سازش؛ پہلے ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ
سٹی42: پنجاب کے وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے سانحہ 9مئی کو دہرانے کی سازش بےنقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہو گا۔ 9 مئی پر ردعمل کم تھا اب کئی گنا زیادہ ہو گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سانحہ 9مئی جیسی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔ یاد رکھیں!9مئی پر ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں! 9مئی پر ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہوگا۔ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ گمراہ کرنے والوں سے بچیں۔ملک ایسی حرکتوں کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج سے کوئی نہیں روکے گا۔ اگر کسی کو الیکشن کے رزلٹ پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔
انہوں نے کہا ، پچھلے دو دن سے ہمیں ثبوت مل رہے ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا سانحہ کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ میں وارننگ کر رہا ہوں کہ 9 مئی کو ہمارا ردعمل کم تھا اب بہت زیادہ سخت ردعمل ہو گا۔
محسن رضا نقوی نے کہا کسی کے ذہن میں اگریہ چیز ہے کہ وہ دوبارہ 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کر دیں گے تو اس مرتبہ ایکشن چار گنا زیادہ سخت ہو گا۔
09:45 PM
February 02, 2024
08:57 PM
February 02, 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز پر غور
روزینہ علی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے جن میں شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شامل ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا.
اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سازی میں تعاون کے لیے مسلم لیگ کی پیش کش کمیٹی کے سامنے رکھ دی. پارٹی اراکین نے مسلم لیگ ن کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا۔
اہلسنت والجماعت کے سعد فاروقی قاتلانہ حملہ کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہو سکے
سٹی42: کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت نے ایک اور جان لے لی۔5 فروری کو قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے اہلسنت والجماعت کے ذمہ دار سعد فاروقی دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہو سکے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سعد فاروقی 5 فروری کو پرانا گولیمار پاک کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ سعد فاروقی اہلسنت والجماعت شہید پاک کالونی کے علاقائی ذمہ دار تھے۔ وہ قاتلانہ حملہ کے بعد سے سعد فاروقی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے۔ حملے سے کچھ زور قبل اداروں کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کو سعد فاروقی پر حملے کے خطرہ سے آگاہ کیا تھا۔ سعد فاروقی کی نماز جنازہ آج شب بعد نماز عشاء جامع مسجد پاک کالونی میں ادا کی جائے گی۔
08:12 PM
February 02, 2024
08:02 PM
February 02, 2024
ایک سو پچاس ارکان کے ساتھ مسلم لیگ نون پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت
راؤ دلشاد: پنجاب میں مسلم لیگ ن ایک سو پچاس ارکان کے ساتھ صوبائی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔
مسلم لیگ ن میں اب تک 10 سے زائد صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار شامل ہو چکے ہیں جن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دو ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کی صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے ارکان کی تعداد 137 تھی جو اب بڑھ کر 150 ہو چکی ہے۔
صوبائی اسمبلی وہاڑی کے حلقہ پی پی 235 سے خہانزیب خان کھچی، وہاڑی کے حلقہ پی پی 236 سے علی رضا خاکوانی بھی مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے ہیں جن کی آج پارٹی کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کروائی گئی۔پارٹی میں شامل ہونے والے دونوں رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
پی پی 195 سےعمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی، پی پی 97 چنیوٹ سے آزاد رکن اسمبلی ثاقب خان چدھڑ ، PP-96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ ، ، پی پی 48 پسرور سے خرم ورک، PP-49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی قیادت اس توقع کا اظہار کر رہی ہے کہ مزید کئی ارکان صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون مین شامل ہوں گے۔
10:31 AM
19 Feb, 2024
07:08 PM
18 Feb, 2024
05:48 PM
18 Feb, 2024
05:28 PM
18 Feb, 2024
03:21 AM
18 Feb, 2024
02:59 AM
18 Feb, 2024
02:44 AM
18 Feb, 2024
02:39 AM
18 Feb, 2024
10:53 PM
17 Feb, 2024
09:51 PM
17 Feb, 2024
07:34 PM
17 Feb, 2024
07:18 PM
17 Feb, 2024
02:23 AM
17 Feb, 2024
02:12 AM
17 Feb, 2024
02:00 AM
17 Feb, 2024
08:13 PM
16 Feb, 2024
06:13 PM
16 Feb, 2024
05:41 PM
16 Feb, 2024
05:36 PM
16 Feb, 2024
05:27 PM
16 Feb, 2024
05:24 PM
16 Feb, 2024
04:47 PM
16 Feb, 2024
10:24 PM
15 Feb, 2024
09:09 PM
15 Feb, 2024
08:20 PM
15 Feb, 2024
07:24 PM
15 Feb, 2024
03:40 PM
15 Feb, 2024
03:22 PM
15 Feb, 2024
03:16 PM
15 Feb, 2024
09:25 PM
14 Feb, 2024
09:21 PM
14 Feb, 2024
08:08 PM
14 Feb, 2024
07:13 PM
14 Feb, 2024
06:48 PM
14 Feb, 2024
06:36 PM
14 Feb, 2024
06:34 PM
14 Feb, 2024
04:13 PM
14 Feb, 2024
01:37 AM
13 Feb, 2024
01:26 AM
13 Feb, 2024
12:01 AM
13 Feb, 2024
11:51 PM
12 Feb, 2024
11:28 PM
12 Feb, 2024
11:15 PM
12 Feb, 2024
10:35 PM
12 Feb, 2024
10:05 PM
12 Feb, 2024
09:56 PM
12 Feb, 2024
09:45 PM
12 Feb, 2024
08:57 PM
12 Feb, 2024
08:12 PM
12 Feb, 2024
08:02 PM
12 Feb, 2024