اویس کیانی: پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات لاحق ہیں۔
پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق کور کمیٹی نے اپنے اجلاس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کیخلاف بنی گالہ میں قید رکھ کر وہاں غیرمعیاری، مہلک کھانا دیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور جیل میں بند تمام رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں سے قانون کے مطابق برتاؤ کا مطالبہ کرتی ہے۔
بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن اور احمر رشید بھٹی سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کیلئے جبراً لاپتہ کئے جانے کے تازہ سلسلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر ان کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کرتی ہے۔کورکمیٹی کی جانب سے مجلسِ وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کےمابین طے پانے والے سیاسی اشتراکِ عمل کی مکمل تائید و توثیق کی گئی۔
تحریک انصاف بلوچستان کو مرکزی جماعت کی مکمل حمایت و پشتیبانی کی یقین دھانی کرواتے ہوئے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے فارم 45 کے مطابق نتائج کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا گیا۔
کور کمیٹی نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی زنجیر کے طور پر ابھری ہے، اس کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے وفاق کو کمزور کرنے اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کا باعث بنیں گے
منجانب: