ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 43ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے بعد حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیاہے ۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 کے تمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے مفتی اسعد محمود 63 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا ۔متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے.