ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد، آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ 

محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

 آسٹریلین ہائی کمشنر  نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔  
محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر  کا شکریہ ادا کیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ امن  کا کھیل ہے، چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ 

واضح رہے کہ صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر،  پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔