ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص نشستیں دی جائیں، پی ٹی آئی کے رکن کی پشاور ہائی کورٹ میں پیٹیشن

 مخصوص نشستیں دی جائیں، پی ٹی آئی کے رکن کی پشاور ہائی کورٹ میں پیٹیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی  کے مخصوص نشستوں کے حصول اور آزاد امیدواروں کو  پارٹی میں شامل کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔

‏ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

آئی ایل ممبر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی اپنی مخصوص نشستیں اب حاصل کرسکتی ہے،

پشاور۔ پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کروائے اور ان کی سکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے۔  درخواست پی ٹی آئی کے مشعال اعظم یوسفزئی نے قاضی انور کی وساطت سے دائر کی ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے۔ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کروائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں۔ 

 الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا, صرف سپریم کورٹ یہ یہ کرسکتی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست کو  آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے