ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کے کھانے کےحوالے سے آئی جی جیل کابڑا اقدام 

قیدیوں کے کھانے کےحوالے سے آئی جی جیل کابڑا اقدام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی : قیدیوں کے کھانے کےحوالے سے آئی جی جیل کی جانب سے بڑا اقدام کیا گیا ہے، جس کے بعد عدالتوں کی پیشیوں پر جانے والے قیدی اب بھوکے نہیں رہیں گے۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اب عدالت جاتے وقت قیدیوں کو کھانا  لنچ بکس میں پیک کرکے دیا جائےگا۔ قیدی سارا دن بھوکے رہتے اور جیل واپسی پر شام کو کھانا کھاتے تھے۔ لنچ باکسز دینے سے روزانہ 4ہزار کے قریب قیدیوں کو عدالتی پیشی پر فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں شروع کیا گیا تھا، اچھا ریسپانس  آیا ہے اور اس کے نتیجے میں تمام جیلوں پر عدالت جانے والے تمام قیدیوں کو لنچ باکس کے ذریعے کھانا روزانہ بنیادوں پر دینے کے احکامات جاری گئے ہیں۔