حارث وڑائچ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےپی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج احمد ارشد جسرا نے کی۔
شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اپنی درخواست پیش کرنے کے لئے وکیل کی حیثیت سے بھی خود عدالت پیش ہوئے۔ عامر مغل اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی اورمزید سماعت28 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔ ان دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع کرنے اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا مقدمہ درج ہے