امیر بالاج ٹیپو کے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، ہر آنکھ اشکبار

19 Feb, 2024 | 06:06 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: ٹیپو ٹرکاں والا کے جواں سال بیٹے  اندرون شہر لاہور کی ہردلعزیز شخصیت امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ شاہ عالم مارکیٹ چوک میں ادا کردی گئی۔ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

امیر بالاج ٹیپو  کے جسدخاکی کو  تدفین کیلئے میانی صاحب قبرستان روانہ کر دیا گیا۔ جنازہ کے ساتھ ہزاروں افراد قبرستان کی طرف روانہ ہوئے ہیں اور قبرستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد جنازہ کے پہنچنے کا انتظار کر رہی ہے۔ 

امیر بالاج ٹیپو کو کل رات لاہور کے نواحی علاقہ چوہنگ میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔  ان کا نمازہ جنازہ عصر کی نماز کے بعد شالمی چوک اڈہ کے اندرپڑھایا گیا تو شہر کے لوگ اس میں شرکت کے لئے امنڈ آئے. جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ امیر بالاج ٹیپو کے دوست اور عزیز رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے پائے گئے۔

امیر بالاج ٹیپو لاہور شہر میں ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ ان کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں لاہور ائیر پورٹ پر قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے دادا امیر الدین عرف بِلا ٹرکاں والا کو 1994 میں قتل کر دیا گیا تھا۔  امیر الدین  عرف بلا ٹرکاں والا کے قتل میں بدنام گینگسٹر حینف عرف حنیفا ار شفیق عرف بابا کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل پر لاہور کے شہری سوگوار ہیں۔ 

مزیدخبریں