عابد چوہدری: فیکٹری ایریا مین بازارمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دکاندار قتل ،مقتول امان اللہ کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں،لرزہ خیز قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے بازار میں بھگدڑ مچ جاتی ہے، مقتول فائرنگ کرنیوالوں کو پکڑتا دکھائی دیتا ہے،دو ملزمان دکاندار کو فائر مارتے اور گھسیٹتے ہیں۔ملزمان بازار میں موجود عینی شاہدین کو بھی اسلحہ سے زدوکوب کرتے ہیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان مراد، نصراقبال اور عمران نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔