ویب ڈیسک: نومنتخب رکن اسمبلی محمد ادریس اور کاشف نوید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا.
نومنتخب آزاد ارکان محمد ادریس اور کاشف نوید نے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شہباز شریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اس موقع پر امیر مقام، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان بھی موجود تھے،
واضح رہے کہ محمد ادریس این اے 12کوہستان سے آزادامیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے،کاشف نوید پی پی 242بہاولنگر سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔