ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء تیاری پکڑ لیں،میٹرک سائنس و آرٹس کے امتحانات انگلش میں ہونگے

طلباء تیاری پکڑ لیں،میٹرک سائنس و آرٹس کے امتحانات انگلش میں ہونگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)میٹرک سائنس و آرٹس کے امتحانات انگلش میں ہونگے،سوالیہ پیپرز میں اردو میڈیم کی آپشن ختم کردی جائے گی۔نئی پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا۔2026 سے ایف اے کے تمام اختیاری مضامین کا امتحان بھی انگلش میں لیا جائے گا۔
 پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحانات انگلش میں ہونگے۔سوالیہ پیپرز میں اردو میڈیم کی آپشن ختم کردی جائے گی۔اس وقت سوالیہ پیپرز میں اردو یا انگریزی کی دونوں آپشن موجود ہیں۔نئی پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا۔2026 سے ایف اے کے تمام اختیاری مضامین کا امتحان بھی انگلش میں لیا جائے گا ۔سکولوں میں پہلی تا آٹھویں نصابی کتب پہلے ہی انگلش میں کی جاچکی ہیں۔نئی پالیسی کی باقاعدہ منظوری پی بی سی سی کے اجلاس میں دی جائے گی۔طلبہ نے اردوکی آپشن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے نئی پالیسی کے تحت ہزاروں بچے فیل ہوجائیں گے۔ انگلشں میں امتحان لینے سے شرح خواندگی کم ہوگی۔ امتحان لینے سے قبل اساتذہ کو تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔