الیکشن کمیشن؛ دھاندلی سے متعلق سلمان اکرم کی درخواست پر مزید سماعت 21  فروری تک ملتوی

19 Feb, 2024 | 02:17 PM

عثمان خان: انتخابات میں دھاندلی سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت 21  فروری تک ملتوی کردی گئی۔ 

الیکشن کمیشن کے ممبر شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45، 47,48 کی چھان بین کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ امیدوار کی موجودگی میں 47 تیار کیا جائے، ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود سلمان اکرم راجہ راجہ جو نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ اوریجنل فارم منگوا لیں بہت کچھ آپ کو سب سمجھ آجائے گا، میری استدعا ہے فارم 45 منگوا لیں، کمیشن جب بھی بلائے حاضر ہوں، ہماری استدعا ہے کہ متعلقہ آر او کو فارم 45 سمیت طلب کیا جائے۔ 

تمام دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 21  فروری تک ملتوی کردی گئی۔ 

مزیدخبریں