ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی، گوہر اعجاز

مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی، گوہر اعجاز
کیپشن: Gohar Ejaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتوں کے لیے گیس انتہائی مہنگی ہوچکی ہے، کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتوں کو چلانا مشکل ہوچکا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔ ایس آئی ایف سی نے صنعتوں کے لیے بجلی 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ 9 سینٹ مقرر کیے جائیں۔ نرخ کم ہونے سے صنعتیں بجلی پر منتقل ہو جائیں گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کی بجلی پر منتقلی سے 400 ارب روپے کا فائدہ ہے، صنعتوں کو بجلی 12 سینٹ فی یونٹ پر فراہم کی جا رہی ہے، علاقائی ممالک میں صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 7 سینٹ فی یونٹ ہے۔ مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی گوہر اعجاز