ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج،خواجہ عرف گوگی بٹ سمیت دیگر افراد نامزد

19 Feb, 2024 | 12:43 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)چوہنگ کےعلاقےمیں امیربالاج کے قتل کامقدمہ درج،مقدمہ مقتول کےبھائی مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں خواجہ عرف گوگی بٹ،خواجہ تعریف عرف طیفی سمیت 4نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیاگیا۔
 مقدمہ کےمتن کے مطابق ملزمان نےخواجہ عقیل،خواجہ تعریف کی ایماپر قتل کیا،ملزمان نے 30سالہ خاندانی پرانی دشمنی پرقتل کیا۔
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا تھا، مقتول امیر بالاج ڈی ایس پی سید اقبال کےبیٹےکےولیمےکی دعوت میں شریک تھے،فائرنگ سےعثمان اکبراورفردین بٹ زخمی ہوئے تھے،زخمی جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


ایک حملہ آوراپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا،مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ رات قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کی لاش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،خاندانی ذرائع کے مطابق بالاج کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ادا کی جائےگی۔

مزیدخبریں