جیتنے کیلئے کراچی کا سکور کتنا ہونا چاہیئے؟ پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرزکا انکشاف

19 Feb, 2023 | 06:54 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میچ ہمیشہ بولنگ ہی جتواتی ہے، اور ملتان سلطانز کو بھی یہی فائدہ ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی شاندار ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا چھٹا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوا، جس میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دیدی۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کی جیت کے بعد میچ کے دوران ہونے والی بہت سی غلطیاں چھپ جاتی ہیں۔  ملتان کی ٹیم بہت بیلنس ٹیم ہے، اس میں بولرز اور بیٹرز دونوں بہترین ہیں۔ 

محمد رضوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں رضوان کی بیٹنگ میں کافی اچھی تبدیلی نظر آئی، آف سائڈ پر بھی وہ بہترین کھیلا۔ اس کے علاوہ ملر کے تین چھکوں نے پورا میچ بدل دیا۔ کیونکہ جب سکور اچھا ہو تو دوسری ٹیم زیادہ تر پریشر میں چلی جاتی ہے، اس دوران میچ صرف بولرز کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ 

سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے پلیرز کو پی ایس ایل میں ہمیشہ آگے رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے آپ کو مزید ڈیویلپ کر سکیں، کیونکہ انہی لیگز سے اچھے پلیرز نکلتے ہیں۔ کوئی بھی پلیر جو پاکستان کھیلنا چاہتا ہے وہ ہمیشہ تیز کھیلتا ہے اور اس کی گیم میں تبدیلی نظر آتی ہے، اس لئے ہر نئے پلیر کیلئے یہ اچھا موقع ہے اپنے آپ کو میدان میں ثابت کرسکے اور اپنی کلاس دکھا سکے۔ 

ملتان سلطانز کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ ہمیشہ بولنگ ہی جتواتی ہے، اور ملتان سلطانز کو بھی یہی فائدہ ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی شاندار ہے۔ 

محمد یوسف نے مزید کہا کہ کراچی کا جیتنے کیلئے سکور کم از کم 200 ہونا چاہیئے۔

 سابق فاسٹ بالرمحمد آصف کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اب کس پلیر کو بیٹنگ پر بھیجنا ہے یا کس سے بولنگ کروانی ہے اور یہ فیصلہ ہی سب کچھ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اچھا کپتان پوری ٹیم کو ساتھ لے کرچلتا ہے، جیسا کہ ملتان سلطانز اپنی  بولنگ اور بیٹنگ دونوں کو بیلنس رکھ کر چل رہے ہیں۔

 نئے اور جونیئر پلیرز کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس بھی نئے پلیر کو پی ایس ایل میں موقع ملے تو اسے چاہیے کہ میچ کے دوران اپنی کلاس دکھائے۔

مزیدخبریں