سابق وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

19 Feb, 2023 | 06:34 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم ارتضیٰ ہاشمی کی والدہ  اور سابق وزیر خزانہ مخدوم شہباب الدین کی ہمشیرہ رحیم یار خان میں انتقال کر گئی ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل دوپہر ایک بجے میانوالی قریشیاں میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں