راکھی ساونت کی مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو نماز کی پابندی کی تلقین

19 Feb, 2023 | 02:48 PM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت  نے ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو  جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھنے کی تلقین کی ہے۔

راکھی ساونت کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ  میں کہتی تھی کہ آپ مسلمان ہو آپ مجھے اسلام میں لائے ہو، میں عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔

راکھی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ  پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا، میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ  جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی  پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عادل کی وجہ سے میں  نے اسلام کو قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن  میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔واضح رہے عادل خان اور راکھی ساونت نے شادی کی تھی اور نکاح کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں لیکن راکھی عادل سے علیحدگی کا اعلان کرچکی ہیں۔

مزیدخبریں