ویب ڈیسک:بھارت کے نامور رئیلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن جیتنے والے الطاف المعروف ایم سی اسٹین نے مقبولیت میں بھارت کی دو بڑی شخصیات شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بالی وڈ شہنشاہ شاہ رخ خان اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دونوں ہی وہ لوگ ہیں جو سوشل میڈیا کی جان کہلائے جاتے ہیں، دونوں انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب ایم سی نے شاہ رخ اور کوہلی کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کے بگ باس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد جب ایم سی نے پہلی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو اسے دنیا بھر سے 69 لاکھ52 ہزار 351 لائیکس ملے، جب کہ ایک لاکھ سینتالیس ہزار 545 افراد نے اس پر کمنٹس کیے۔
#MCStan Recent Post Got More Likes Than Virat Kohli's Recent Post ???? & few people question #MCStan???? fanbase? Welcome to the Reality.
— MC STAN (@Pawanra73009842) February 13, 2023
MC STAN WINS DHH WINS pic.twitter.com/vF7AH5vVRT
لائیکس اور کمنٹس کی یہ تعداد اس سے قبل کبھی کسی بگ باس کے فاتح کی پوسٹ پر نہیں تھی، یہاں تک کہ مقبول ونرز تیجسوی پرکاش اور آنجہانی سدھارتھ شکلا کو بھی اتنے لائیکس اور کمنٹس نہیں ملے تھے۔
مداحوں نے ایم سی کی اس پوسٹ کا موازنہ ویرات کوہلی کی حالیہ پوسٹ سے کیا، جس کا یقیناً ایم سی سے کوئی مقابلہ نہیں تھا۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا موازنہ بھی مداحوں نے ایم سی سے کیا، ایم سی اسٹین نے جب جیتنے کے بعد انسٹاگرام پر پہلا 'لائیو سیشن' کیا تو 10 منٹ میں اسے 5 لاکھ 41 ہزار افراد نے دیکھا۔
تاہم شاہ رخ خان کے لائیو سیشن کو سب سے زیادہ ویوز 2 لاکھ 55 ہزار ملے تھے۔ایم سی اسٹین کا لائیو سیشن دنیا کے 10 لائیو سیشنز میں شامل ہوا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔