رانا ثنا اللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

19 Feb, 2023 | 09:08 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

 درخواست شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنااللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی اور صدر سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی رانا ثنااللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو سکینڈلائز کیا، وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کرکے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا لہذا غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں