ملک سلطان اعوان: شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ کسی کو پاکستان اور پی ایس ایل کو داغدار کرنے کا کوئی حق نہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔ آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
Disappointed with @JamesFaulkner44 comments who reciprocated Pakistan's hospitality&arrangements by levelling baseless allegations.We al have been treated with respect &never ever our payments have been delayed. No one should be allowed to taint ????????, ????????cricket & the #HBLPSL brand.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 19, 2022
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر دونوں ہی رواں سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلے، شاہد آفریدی پہلے ہی ڈاکٹر کے مشورے کے بعد پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔