ملک سلطان اعوان: کرس گیل نے کراچی کنکز کا ہیڈکوچ بننے کا اعلان کردیا۔
یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر کرس گیل سے پی ایس ایل 7 میں اپنی سابق ٹیم کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی برداشت نہ ہوئی، خفگی کا اظہار کرتے ہوئے ازراہ تفنن پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ بننے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہنری گیل نے لکھا ' پی ایس ایل والو، اگلے سیزن میں کراچی کنگز کا کوچ میں ہوں گا اور یہ بات طے ہے'۔