تیز ہواؤں کے باعث مسافر طیارے کی انتہائی مشکل  لینڈنگ ، ویڈیو وائرل

19 Feb, 2022 | 05:33 PM

  ویب ڈیسک : برطانیہ میں طوفانی ہواؤں سے جہاں متعدد حادثات پیش آئے وہیں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی مشکل ہوگیا۔ 

 رپورٹ  کے مطابق جب قطر ائیر لائنز کے 777طیارے کو ہیتھرو  ائیرپورٹ پر اترنا پڑاتو یہ اس کے پائلٹ ، مسافروں اور طیارے سب کا ہی امتحان تھا۔

لینڈنگ کرتے طیارے کو تیز ہواؤں کے باعث ڈولتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پائلٹ کو ہاتھ کنٹرول سٹک پر سختی سے جمے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مسافر اس دوران خوف وہراس کا شکار رہے۔ تاہم طیارہ بحفاظت اترنے پر سب نے سکون کا سانس لیا۔

 یونس طوفان کو تین دہائیوں میں آنے والا خطرناک ترین سمندری طوفان  قرار دیا جارہا ہے جو گذشتہ روز برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال سے ٹکرا گیا ۔

   برطانوی  ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے اور سیکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑ گیا۔

مزیدخبریں